چین اور بھارت کے درمیان کس بات پر جھگڑا ہوا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

ہماری ویب  |  May 28, 2020

بھارت اور چین براعظم ایشیاء کے دو بڑے ممالک ہیں۔ اور حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کشیدگی کا شکار ہیں۔لیکن ایسی کیا وجہ ہے کہ یہ ممالک آمنے سامنے ہیں؟

دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی فوج نے لداخ کے علاقے گالوان میں ایک سڑک اور پل کی تعمیر شروع کی جس پر چین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور آج بھی چین اسی بات پر قائم ہے کہ لداخ چین کا حصہ ہیں۔

مگر بھارت کے مطابق لداخ اور اس کے مماثل تمام علاقے بھارت کی جاگیر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی افواج لداخ میں اپنی نفری میں اضافہ کررہی ہے اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر کئی مقامات پر خیمے نصب کردیے ہیں۔

لداخ آخر کونسا حصہ ہے؟

لداخ انڈیا اور چین کے درمیان تین ہزار 488 کلومیٹر کی مشترکہ سرحد ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سرحد کی مکمل حد بندی نہیں ہوئی اور جس ملک کا جس علاقے پر قبضہ ہے اسے ایل اے سی کہا گیا ہے تاہم دونوں ممالک ایک دوسرے کے علاقے پر اپنا علاقہ ہونے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں جو کشیدگی کا باعث بن رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More