کووڈ 19: دنیا بھر میں وائرس سے تباہی لیکن پاکستان میں شرح اموات انتہائی کم۔۔۔ آخر حقیقت کیا ہے؟

ہماری ویب  |  May 29, 2020

پاکستان میں اگر کورونا وائرس سے متاثر افراد کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو پاکستان میں شرح اموات باقی دنیا کے مقابلے میں قدرے کم ہے۔

تازہ ترین تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 61 ہزار 227 ہے جبکہ اموات کی تعداد 1 ہزار 260 ہے۔ صحت یاب افراد کو دیکھا جائے تو اب تک ملک میں 20 ہزار 231 افراد اس وائرس کو مات دے چکے ہیں۔

پاکستان میں اموات کی شرح دو فیصد ہے جس کا مطلب ہے کہ ہر 100 کورونا وائرس کے مریضوں میں دو افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

بعض ماہرین سمجھتے ہیں کہ شاید پاکستان میں کورونا دسمبر کے مہینے سے پھیلنا شروع ہوا لیکن ٹیسٹ نہ ہونے کہ وجہ سے حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

پاکستان میں جب سے کورونا کے ٹیسٹ اور ان سے اموات کو ریکارڈ کرنا شروع کیا گیا تو اعداد و شمار میں فرق بھی سامنے نظر آ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری میں اموات کی تعداد کم ہو کر 1334 اور مارچ میں 1174 ہوئی ہے۔

یورپین سینٹر برائے ڈیزیز پریونشن اینڈ کنٹرول کے مطابق پاکستان میں ہر 16 دن بعد کورونا سے اموات دگنی ہو جاتی ہیں۔ مارچ کے مہینے میں اموات ہر دو دن بعد دگنی ہو رہی تھیں۔

اسی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 140 ممالک میں 31 ویں نمبر پر ہے جہاں ہر 16 دن بعد اموات کے تعداد دگنی ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان میں بھی 16 جبکہ بھارت میں ہر 15 دن بعد اموات دو گنا بڑھ رہی ہیں۔

تاہم خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے ڈین ڈاکٹر ضیاء الحق کے مطابق یہ بات کرنا قبل از وقت ہے کہ پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی شرح اموات باقی دنیا سے کم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں ہمیں ایک دو مہینے مزید انتظار کرنا پڑے گا اور تب ہی جا کر ہمیں اندازہ ہو سکتا کے کہ پاکستان میں شرح اموات کیا ہے اور اس کے بعد اس پر تحقیقات ہو سکتی ہیں کہ ایسی کیا وجوہات ہیں کہ ہمارے ملک میں شرح اموات کم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More