کورونا وائرس کے بعد اب خون چوسنے والے کیڑوں نے تباہی مچا دی، ہولناک انکشاف

ہماری ویب  |  Jun 03, 2020

کورونا وائرس نے دنیا بھر کے نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے جبکہ اب روس سے یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ خون چوسنے والے کیڑے تباہی مچانے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سائبریا کے ایک ریجن میں خون چوسنے والے کیڑوں کی بڑی تعداد نے شہری آبادی کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے جو کافی پریشانی کا باعث ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے ایک اخبار میں رپورٹ شائع کی گئی جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ معمول سے زیادہ کیسز سامنے آنے کی وجہ سے اسپتالوں میں ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق خون چوسنے والے کیڑے کے کاٹنے سے دماغ متاثر ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ دل، اعصابی اور جوڑ کے نظام کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وسطی روس کے کراسنیارسک خطے میں خون چوسنے والے کیڑوں سے 8215 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 2125 بچے بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More