ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کی لمبی خاموشی۔۔۔ ٹرمپ اب صرف ایک مذاق بن کر رہ گئے ہیں، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Jun 03, 2020

کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو سے ایک انٹرویو کے دوران اینکر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سوال کیا جس پر جسٹن ٹروڈو نے لمبی خاموشی اختیار کی اور پھر تھوڑا سوچنے کے بعد جواب دیا۔

اینکر نے سوال کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب احتجاج کرنے والوں کے خلاف فوج کو کارروائی کرنے کا کہہ رہے ہیں، ہم نے دیکھا گزشتہ روز ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، تو اس حوالے سے آپ کیا کہنا چاہیں گے؟

جواب میں کینیڈا کے وزیرِاعظم نے لمبی خاموشی اختیار کی اور کافی سوچنے کے بعد جواب دیا۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ میں کیا ہو رہا ہے، یہ وہ وقت ہے جب ہمیں لوگوں کو متحد کرنا ہوگا، لیکن ہمیں سب کی بات بھی سننی ہوگی۔

جسٹن ٹروڈو کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More