کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری کا عمل، اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت

ہماری ویب  |  Jun 04, 2020

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے مختلف ممالک میں ویکسین بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، وہیں امریکا میں کورونا وبا کے علاج کے لئے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

کورونا ویکسین کی تیاری کرنے کے لئے امریکا نے حتمی طور پر پانچ کمپنیوں کا چناؤ کرلیا ہے جنہیں ممکنہ ویکسین کی تیاری میں مدد کے لئے ٹرمپ انتظامیہ خصوصی فنڈز فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پانچ ایسی کمپنیوں کا انتخاب کرلیا ہے جو کورونا ویکسین کی تیاری میں جٹے ہوئے ہیں، امریکی حکومت مذکورہ تمام کمپنیوں کو اضافی فنڈنگ بھی ادا کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق موڈرنا، اسٹرا زینیکا پلز، پلفزر، جانسن اینڈ جانسن اور مارک اینڈ کو طب کی وہ کمپنیاں ہیں جن کا ٹرمپ انتظامیہ نے حتمی طور پر انتخاب کرلیا ہے جو ممکنہ کورونا ویکسین بنائیں گے۔

ویکسین کی تیاری کے دوران مختلف تجربات اور انسانوں پر ٹرائل سمیت دیگر مراحل میں امریکی حکومت کمپنیوں کی مالی طور پر مدد کرے گی۔ حکومت کی جانب سے جلد مذکورہ اقدام سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More