سینیٹائزر اسپرے سے موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔۔۔ دیکھیں ویڈیو

ہماری ویب  |  Jun 04, 2020

برا وقت کہیں بھی اور کسی بھی وقت آسکتا ہے، اسی لیے ہمیں ہر وقت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی شہر احمد آباد میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل پر سینیٹائزر اسپرے کیا جس سے اس میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ کورونا وائرس کے حوالے سے چلائی جانے والی آگاہی مہم کے دوران پیش آیا۔

اسپرے حکومتی اہلکار کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ چیک پوائنٹ پر رکنے والے شخص کی بائیک پر سینیٹائزر اسپرے کرنے سے آگ لگ گئی جس نے موٹر سائیکل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


آگ لگنے کے فوری بعد موٹر سائیکل سوار نے اپنی بائیک سڑک پر پھینک دی جس کے بعد اسپرے کرنے والے اہلکار نے موٹرسائیکل کو کھینچ کر دور کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More