پولٹری فارم سے کورونا سے بھی زیادہ خطرناک وبا کے جنم لینے کا خدشہ۔۔۔ نئی وبا سے آدھی دنیا ختم ہو جائے گی، امریکی ماہرین نے خبردار کر دیا

ہماری ویب  |  Jun 04, 2020

امریکہ کے ماہرِ غذائیت نے عوام کو خبردار کردیا ہے کہ پولٹری فارم میں مرغیوں کی زیادہ افزائش کے نتیجے میں کورونا وائرس سے بھی زیادہ تباہی مچ سکتی ہے اور وہ تباہی اتنی شدید ہوگی کہ آدھی دنیا ختم ہوجائے گی۔

ڈاکٹر مائیکل گریگر نے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے کہ پولٹری مصنوعات میں پائی جانے والی بیماریاں انسانوں کے لئے کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔

ڈاکٹر مائیکل کے مطابق جب تک ہم گوشت کو فوقیت دیتے رہیں گے اس وقت تک انسان نئی بیماریوں کی زد میں آتا رہے گا۔

ڈیلی ٹیلی گراف اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر مائیکل خود سبزی کے شوقین ہیں اور اپنی غذا میں اسی کو شامل کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More