کورونا وائرس: وہ کون سا ملک ہے جس نے ویکسین تیار کرلی؟

ہماری ویب  |  Aug 12, 2020

چین اور اٹلی سے شروع ہونے والا جان لیوا وبائی مرض کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے۔ کئی ممالک نے اس وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے سبب لاک ڈاؤن کر رکھا تھا۔ سائنسدان اس سے لڑنے کے لیے کئی ماہ سے ویکسین کی تیاریوں میں لگے ہوئے تھے تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ آخر کار ایک ملک کورونا کی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

کون ہے وہ خوش قسمت ملک؟

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ روس دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں انسانوں پر ٹرائل کے بعد کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، اس اقدام کو سائنسی صلاحیت کے ثبوت کے طور پر ماسکو نے پیش کیا۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت روسی آبادی کے بڑے پیمانے پر انجیکشن کے ذریعے ویکسین کی فراہمی کو ممکن بناتی ہے جبکہ حفاظتی اور افادیت کی جانچ کے لیے کلینیکل ٹرائلز کا آخری مرحلہ بھی جاری ہے۔

روسی صدر کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین ماسکو کے گمالیا انسٹیٹیوٹ نے تیار کی اور یہ محفوظ ہے اور یہاں تک کہ اسے ان کی بیٹی کو بھی دیا گیا ہے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ملک جلد ہی ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردے گا۔

واضح رہے دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ممکنہ ویکسین تیار کی جارہی ہیں تاکہ کورونا وائرس کو روکنے کی کوشش کی جا سکے تاہم ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق کم از کم چار ویکسینز آخری مرحلے، فیز 3، میں انسانی آزمائشوں میں ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More