ایپل کی جانب سے اکتوبرمیں نئے آئی فونزمتعارف کرائے جانے کاامکان

جی این این  |  Sep 24, 2020

ویب ڈیسک : رواں برس معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے پہلی بار 4 نئے آئی فونز متعارف کرائے جائیں گے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق  ایپل کی جانب سے عام طور پر نئے آئی فونز ستمبر کے وسط میں متعارف کروائے جانے تھے تاہم رواں سال کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے وہ تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں ۔ بلومبرگ کے مارک گرمین کے مطابق قوی امکان ہے کہ ایپل اکتوبر میں اپنے آئی فون 12 لائن اپ  نمائش کیلئے پیش کرے۔  ایپل انسائیڈر کی رپورٹ میں ایپل مصنوعات کی تفصیلات  میں بتایا گیا  ہے کہ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی  کی جانب سے آئی فون 12 میں ناموں کے سسٹم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے لیکن آئی فون 12 سیریز میں بھی پرو اور میکس کا سلسلہ جاری رہے گا  ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More