پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کھیل کے ساتھ تعلیم میں بھی سرگرم عمل

ہماری ویب  |  Nov 23, 2020

پاکستان سپر لیگ فرنچائز کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ کے لیے بھی کوشاں،زلمی فاؤنڈیشن اور پاک آسٹریا انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ہری پور کے درمیان ایم او یو پر دستخط کردئیے گئے۔ ہری پور میں قائم پاک آسٹریا انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ہری پور میں زلمی فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر سڈرک ایمل ایڈون اور ریکٹر پاک آسٹریا انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ڈاکٹر ناصر علی خان نے ایم او یو پر دستخط کیے ایم او یو کے تحت نوجوان طلبا کو ووکیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرامز کرائے جائیں گے

زلمی فاؤنڈیشن کھیل کے ساتھ تعلیم اور دیگر شعبوں میں نوجوان طلبا کو ٹریننگ فراہم کرے گا ۔

چیف انوویشن آفیسر زلمی فاؤنڈیشن ڈاکٹرسڈرک ایمل ایڈون نے کہا کہ طلبا کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اسکل ڈیولپمنٹ ، ووکیشنل ٹریننگ ڈیجیٹل پروگرامز بھی کرائیں گے

ریکٹر پاک آسٹریا انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ڈاکٹر ناصر علی خان نے کہا کہ زلمی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر نوجوان طلبا کو ٹریننگ اور نئے مواقع فرایم کریں گے ، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کھیل کے ساتھ تعلیم اور خصوصا ووکیشنل ٹریننگ پروگرام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ۔ نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More