اگر آپ بھی گھر کے اندر چپل اُتارتے ہیں تو جان لیں یہ عادت آپ کو 3 بڑی بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہیں

ہماری ویب  |  Dec 03, 2020

بیماریوں کی وجہ دراصل انسان خود ہی ہیں کیونکہ ہماری عادات، طور طریقے، کھانا پینا اور رہن سہن ہماری صحت پر بڑے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی ایک عادت کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو ہر گھر میں اختیار کی جاتی ہے ، مگر ہمیں اس کے نقصانات کا اندازہ بھی نہیں ہے۔

٭ جوتے/چپل گھر کے اندر اتارنا:

جوتے گھر کے اندر سب ہی اتارتے ہیں اور یہ پاکستانیوں کی ایک عام عادت ہے۔ بچہ ہو بڑا یا بزرگ سب ہی گھروں کے اندر جوتے اتارتے ہیں، اس بات سے یہاں مقصد یہ ہے کہ جوتوں کو کمروں کے اندر نا اُتاریں بلکہ کمرے سے باہر ہی رکھیں، کیونکہ ایسا کرنا ہمیں بڑی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

اطالوی ماہرین نے میگزیگیٹ نامی ریسرچ میں بتایا کہ: جوتے اپنے اندر جراثیموں کو کھینچتے ہیں کیونکہ ان میں پالش کا استعمال ہوتا ہے اور ریگزین کا، یہ سب چیزیں مل کر جراثیموں کو اپنے اندر جمع کرنے کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے۔ اسی لئے گھروں میں اور خصوصاً کمروں میں نہ رکھیں''۔

وجہ:

جوتوں کو ہم گھر سے باہر پہن کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں ہر قسم کے بیکٹریا اور حملہ آور جراثیم لگ جاتے ہیں اور یہی جراثیم انسانی جسم میں تین بیماریوں کو پیدا کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔

بیماریاں:

3 بڑی بیماریوں میں نظامِ انہضام، نظامِ تنفس اور جلدی بیماریوں کو بڑھانا شامل ہیں۔

٭ نظامِ انہضام:

گھر کے اندر جوتے رکھنے سے ہمارے اردگرد کے ماحول میں باہر کی گندگی او جراثیم شامل ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے کھانے پینے میں بھی یہ بیکٹریا مداخلت کرتے ہیں جس کی وجہ سے معدے کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔

٭ نظامِ تنفس:

دھول مٹی اور کیچڑ جوتوں کے ذریعے گھر میں داخل ہوتی ہے اسی وجہ سے سانس کے مسائل جنم لیتے ہیں اور آپ کی ناک بند، گلا خراب اور دمے کا مرض بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

٭ جلدی بیماریاں:

پیروں کی جلد میں ای-کولی بیکٹریا چپکنے کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے آپ کو دیگر جلدی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More