صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 4 دسمبر کو ملک بھر میں یومِ دُعا منانے کا اعلان کیوں کیا؟

ہماری ویب  |  Dec 03, 2020

صدرِ مملکت عارف علوی کا ایوانِ صدر میں علماء سے خطاب، کل ملک بھر میں یومِ دعا منانے کا اعلان۔

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے حکومت اور عوام تشویش میں ہیں تاہم آج ایوانِ صدر میں علماء سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت پاکستان عارف علوی نے کل 4 دسمبر کو ملک بھر میں یومِ دعا منانے کا اعلان کیا ہے۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے تمام مکاتبِ فکر کے علماء سے خطاب میں کہا کہ'سردیوں میں یہ عالمی وبا کا دوسرا حملہ ہے، کورونا کی بڑھتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سب سے گزارش کرتا ہوں کہ کورونا کے خلاف جو کامیابیاں ہم نے پہلے حاصل کی تھیں، ایک بار پھر سے محنت کر کے ان ہی کامیابیوں کو دوبارہ حاصل کریں، اور کل تمام مساجد میں اور گھروں میں پروردگار سے دعا کی جائے کہ وہ ہمیں ایک بار پھر اس مشکل وقت سے نکال دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے لوگوں میں کورونا کو لے کر سنجیدگی بہت کم ہوگئی ہے یہی وجہ ہے کہ اس وبا نے پھر سے ملک میں اپنے پنجے گاڑھ لئے ہیں۔

تمام مکاتبِ فکر کے عماء اور صدرِ پاکستان نے جمعے کے اجتماعات میں لوگوں کو آگاہی دینے اور دعائیں کرنے کا اعلان کیا، اور ساتھ یہ بھی واضح کیا ہے کہ مساجد میں ایس او پیز کا مکمل خیال کیا جائے انہوں نے کہا کہ جب جمعے کے اجتماعات میں درس کے دوران کورونا کی آگاہی علماء کی جانب سے ہوگی تو اس سے معاشرے پر ضرور اثر پڑے گا اور لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں علماء کا فرض ہے کہ معاشرے کے ہر فرد تک کورونا کی آگاہی کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More