سیف علی خان نے بیٹے کی فلموں میں اداکاری سے متعلق انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Dec 03, 2020

ممبئی: بھارتی اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ابراہیم علی فلموں میں ہریتھک روشن کی طرح انٹری دے گا۔

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ابراہیم علی ابھی اپنی شخصیت بنانے پر توجہ دے رہے ہیں تاہم ابراہیم کا اب بھی مجھ سے موازنہ کیا جاتا ہے، ابراہیم کی ابھی تربیت چل رہی ہے تاہم مجھے امید ہے کہ وہ جب بھی بالی ووڈ میں انٹری دے گا، وہ بالکل ہریتھک روشن کی طرح دھماکے دار ہوگی اور اسکرین پر بڑا دھماکا ہوگا۔

اس سے قبل بھی مختلف انٹرویوز میں سیف علی خان اپنے بیٹے ابراہیم کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سن چکے ہیں۔ لیکن اس بار اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے صاحبزادے ابراہیم بالی ووڈ کے جانے مانے اداکار ہریتھک روشن کی طرح انڈسٹری میں بہترین انٹری دیں گے۔

واضح رہے کہ نامور اداکار سیف علی خان نے سن 1992ء میں پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا اور انہوں نے کئی مشہور فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر پیش کئے۔ اور اب ان کا بیٹا بھارتی فلمی صنعت میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More