میری بیٹیاں جو چاہیں وہ کرسکتی ہیں ان کو آزادی ہے لیکن۔۔۔۔ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں سے متعلق کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Dec 08, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی جہاں اپنی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیتے تھے تو وہیں اپنی میٹھی گفتگو سے بھی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لیتے ہیں۔

ایک پروگرام میں شاہد آفریدی گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت دیکھی اور سنی جارہی ہے۔

ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ جیسے بھی ہیں آدمی ہیں مگر ایک مسلمان بھی ہیں، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی کی کچھ ویلیوز ہیں۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی بیٹیوں نے آگے مستقبل میں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اپنی یہ خواہش ہے کہ میری بڑی بیٹی میری این جی او سنبھالے، دوسری بیٹی یہ خواہش رکھتی ہے کہ وہ ڈیزائنر بنے، تیسری بیٹی آرمی پبلک اسکول اور کالج میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے۔

شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے حوالے سے مزید کہا کہ وہ اپنی صاحبزادیوں کو ہر چیز کی اجازت دیتے ہیں لیکن پردے میں رہ کر جو کہ ہمارا مذہب بھی ہمیں سکھاتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا اسلام ہمیں پردہ سکھاتا ہے اور پردہ عورت کا زیور ہوتا ہے۔

مزید انہوں نے کیا کہا دیکھیں ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More