کرکٹ کے میدان کے بعد اب ٹک ٹاک کے میدان میں بھی دھوم، حسن علی کی اپنی اہلیہ سامعہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 14, 2020

پاکستان کے فاسٹ بالر حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ اکثر ہی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

تاہم کچھ عرصہ قبل ہی جوڑے کی ٹک ٹاک پر انٹری ہوئی ہے۔ فاسٹ بالر حسن علی کرکٹ کے میدان بعد ٹک ٹاک پر بھی چھائے ہوئے ہیں، اُن کے مداح حسن علی کو ٹک ٹاک کی دُنیا کا بے تاج بادشاہ بھی قرار دے چکے ہیں۔

انسٹاگرام اور فیسبک پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی اور سامعہ آرزو ایک پنجابی گانے پر خوب انجوائے کر رہے ہیں اور ساتھ لپسنگ بھی کر رہے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر دونوں کو خوب سراہا گیا۔

صارفین نے اپنے تبصرے پیش کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں بہت ہی پیارے لگ رہے ہیں۔ ماشاءاللہ!

یاد رہے دونوں کی شادی سال 2019 کے اگست میں دبئی میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More