کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ محمد عامر نے وجہ بتا دی

ہماری ویب  |  Dec 17, 2020

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

محمد عامر نے کہا کہ پاکستان کے لئے وائٹ بال کھیلنا چاہتا تھا، مگر مجھے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی بات پر ٹارچر کیا گیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں کون کون ملوث ہے؟ اس کے لئے پرسوں اہم پریس کانفرنس کرنے جارہا ہوں، جس میں اہم انکشافات کروں گا۔

محمد عامر نے کہا کہ 2010 سے 2015 تک میں پہلے ہی ٹارچر کیا جاتا رہا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے صرف دو افراد نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا، نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، دونوں نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ہر فیصلے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ، میں ملک سے کھیلنا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More