بیٹیاں اللہ کی رحمت اور باپ کی دنیا ہوتی ہیں ۔۔۔ 4 پاکستانی کرکٹرز جن کو اللہ نے صرف بیٹیوں سے نوازا ہے

ہماری ویب  |  Jan 05, 2021

بیٹیوں کو اللہ کی رحمت کہا جاتا ہے اور اللہ پاک کی رحمت اس وقت برستی ہے جب وہ اپنے بندوں سے بہت خوش ہوتا ہے۔

بلاشبہ ہر باپ اپنی بیٹی سے بہت پیار کرتا ہے اور بیٹیوں کے لئے بھی ان کے والد ان کی دنیا ہوتے ہیں۔ وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی اپنی بیٹیوں کو شہزادیوں کی طرح محبت کرتے ہیں اور ان کو کسی چیز کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیتے۔ اکثر کرکٹرز اپنی بیٹیوں کی ہمراہ تصاویر شوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شئیر بھی کرتے رہتے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کونسی کھلاڑی ہیں جو اپنی بیٹیوں سے اظہار محبت کرتے ہیں۔

1- محمد عامر

حال ہی میں قومی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی جو ان کے مداحوں کو خوب پسند آئی۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر دونوں بیٹیوں کی ایک ہی انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اظہارِ محبت کیا۔ شئیر کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بیٹیاں اپنے والد کے سینے پرسو رہی ہیں۔

2- شاہد آفریدی

شاہد آفریدی تمام کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ خوش قسمت ہیں وہ اس لیے کیونکہ انہیں اللہ نے 5 بیٹیوں سے نوازہ ہے۔ وہ آئے روز اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شئیر کرکے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ وہ اپنی بیٹیوں کو اللہ کا سب سے بہترین تحفہ قرار دیتے ہیں۔

3- وہاب ریاض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز ترین باؤلر وہاب ریاض گراؤنڈ میں جتنے جوشیلے دکھائی دیتے ہیں لیکن حقیقت میں دوستانہ اور بہت خوش مزاج رہتے ہیں۔ وہ اپنی فیملی سے بہت پیار کرتے ہیں خاص کر اپنی ننھی بیٹیوں سے جو ان کے لیے رحمت اور خوش قسمتی کا باعث ہیں۔ گزشتہ سال 20 مئی کو ان کی دوسری بیٹی حورین کی پیدائش ہوئی اور ان کی پہلی بیٹی کا نام عشال ہے۔

4- ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق اپنی بیٹی سے پیار کا انوکھا اظہار کررہے ہیں۔ ان کی بیٹی اپنے والد ثقلین مشتاق کا چہرہ میک سے خراب کررہی ہے لیکن ثقلین اپنی بیٹی کی اس معصوم شرارت کو انجوائے کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ تصویر گزشتہ سال کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More