یہ وقت کے ساتھ بالکل ہی بدل گئے ۔۔۔ شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جو پہلے بالکل الگ دکھائی دیتے تھے

ہماری ویب  |  Jan 16, 2021

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اداکار خواہ وہ پاکستان سے ہوں یا بھارت سے، اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے لوگوں کو بھرپور انداز سے انٹرٹین کیا اور اپنی ایک عمدہ پہچان قائم کی۔ ماضی کے اداکار اپنی انتھک محنت اور لگن سے آج پوری دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

آج ہم آپ کو آپ کے کچھ پسندیدہ فنکار کا دیدار کروائیں گے کہ وہ اپنی جوانی کے زمانے میں کیسے دکھتے تھے۔

1- ریما خان

پاکستان کی مقبول ترین لالی ووڈ اداکارہ ریما خان کی اداکاری کے سب ہی دلداہ رہے ہیں۔ اداکارہ ماضی میں کیسی نظر آتی تھیں تصویر دیکھیں۔

2- جاوید شیخ

جانے مانے فنکار جاوید شیخ کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ان ستاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں خوب نام کمایا۔ لیجنڈری اداکار اپنے کیریئر میں کئی بالی وڈ فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔ ان کی ماضی کی تصویر ملاحظہ کیجیے۔

3- میرا

گلابی انگریزی بولنے والی پاکستان کی ایک اور مقبول اداکارہ میرا بکا شمار بھی کامیاب ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا رہا ہے۔ یہاں تک کہ وہ آج کے ڈراموں اور فلموں میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی ہیں۔

4- فرح خان

حال ہی میں بالی ووڈ کے اداکار اور مشہور گیت نگار جاوید اختر کے صاحبزادے فرحان اختر اور انکی کزن ڈائریکٹر کوریو گرافر فرح خان نے انسٹا گرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے، (جس میں فرح خان بڑی مشکل سے پہچانی جارہی ہیں) اور اسکے ساتھ ایک دلچسپ کیشن بھی لگایا ہے۔ یاد رہے کہ فرحان اختر جو کہ اپنی حس مزاح کے حوالے سے کافی مشہور ہیں وہ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار و گلوکار فرحان اختر فرح خان کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ فرح خان اور فرحان کی ماضی کی اس تصویر کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

5- کرن جوہر

معروف ترین بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر بھی اداکاری کے شعبے سے بہت سالوں پہلے سے وابستہ ہیں۔ ان کی پہلے کی تصاویر میں وہ بالکل بھی پہچانے نہیں جا رہے ہیں۔

6- ریشم

ماضی کی فلموں کی ایک اور معروف اداکارہ ریشم جو لالی ووڈ فلموں کی شان تھیں، ماضی میں کچھ ایسی دکھائی دیتی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More