اداکارائیں اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کیا استعمال کرتی ہیں؟جانیئے وہ راز جو ہر لڑکی جاننا چاہتی ہے

ہماری ویب  |  Jan 16, 2021

اداکارائیں چاہے بھارتی ہوں یا پھر پاکستانی سب ہی اپنی خوبصورتی کے حوالے سے کچھ نہ کچھ بیوٹی ٹپس کا استعمال کرتی رہتی ہیں۔ کچھ بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں تو کچھ گھریلو ٹپس کا استعمال کرتی ہیں۔ چلیئے آپ بھی جانیں کونسی اداکارہ کیا استعمال کرتی ہیں:

٭ کرشمہ کپور:

اداکارہ کرشمہ کپور نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی جلد سے متعلق بتایا تھا کہ: '' میں اپنا چہرہ سادے پانی سے دھو کر روزانہ جلد کی کلینزنگ دہی، بالائی اور مکھن کے پیسٹ سے کرتی ہوں جبکہ میں بہت زیادہ پانی پیتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میری اسکن ہائیڈریٹ رہتی ہے۔''

٭ پاکستانی اداکارہ نوال سعید :

اداکارہ نوال سعید اپنے حسین بالوں کا راز بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ: '' میں اپنے بالوں میں ناریل کا تیل، ایلوویرا جیل اور دہی مکس کرکے لیپ بنا کر لگاتی ہوں اسی وجہ سے میرے بال لمبے بھی ہیں، گھنے اور چمکدار بھی ہیں۔''

٭ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور:

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور چہرے پر نکلنے والے دانوں کو ختم کرنے کے لیئے انپر توتھ پیسٹ کا استعمال کرتی ہیں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انڈیا ٹوڈے پر بتایا تھا کہ: '' میں دانوں پر ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرتی ہوں کیونکہ اس میں موجود سیلیکا جلدی ہی دانوں کو خشک کرکے چہرہ صاف بنا دیتا ہے''۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More