شادی کو 26 سال ہو گئے اور پتہ بھی نا چلا۔۔۔ 5 جوڑیاں جن کی شادی کو سالوں گزر گئے لیکن محبت آج بھی پہلے جیسی ہے

ہماری ویب  |  Jan 18, 2021

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام فنکار ہی اپنی مثال آپ ہیں، ڈرامہ ہو یا فلم ان کی بے مثال اداکاری سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کی اپنی جوانی میں اس وقت شادی ہوئی تھی جب وہ زیادہ مشہور نہیں تھے۔

تاہم آج ہم آپ کو شوبز انڈسٹری کے ان فنکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کی شادی کو کئی سال گزر گئے لیکن آج بھی ان کی محبت پہلے جیسی ہی ہے۔

فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ کی شادی سال 2005 میں ثناء فہد سے ہوئی۔ جب فہد کی شادی ہوئی تو یہ اتنے مشہور نا تھے جتنے آج ہیں۔ اداکار کی مسلسل محنت رنگ لائی اور بالآخر اپنی سچی لگن سے یہ جس مقام پر پہنچے اس سے ہر شخص ہی واقف ہے۔ فہد مصطفیٰ کی شادی کو 15 سال ہو چکے ہیں۔

نعمان اعجاز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز کی صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی 26 ویں شادی کی سالگرہ منائی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اداکار آج بھی اپنی اہلیہ رابیعہ نعمان سے ویسی ہی محبت کرتے ہیں۔

ریمبو (افضل خان)

پاکستانی شوبز کی ایک اور نامور جوڑی ریمبو اور صاحبہ کی ہے۔ ان کی شادی سے قبل اور بعد میں بھی دونوں کی محبت کے خوب چرچے رہے۔ دونوں کی شادی 1997 میں کافی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ تاہم دونوں کی شادی کو 23 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے۔

فضیلہ قاضی اور قیصر خان

قیصر خان اور فضیلہ قاضی ایک اور نامور جوڑی ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ یہ دونوں انڈسٹری کی سب سے زیادہ گریس فل جوڑی ہے تو غلط نا ہوگا۔ دونوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کی جن کو مداح یقیناً فراموش نہیں کر سکیں گے۔

فواد خان

اداکار فواد خان کی شادی صدف سے 12 نومبر 2005 کو ہوئی۔ یہ شادی صدف اور فواد کی محبت کی شادی تھی۔ اب چونکہ ان کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں پھر بھی ان کی محبت آج بھی نئی لگتی ہے۔

٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More