سالگرہ پر بہن نے سشانت کی خواہش پوری کردی

سماء نیوز  |  Jan 21, 2021

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر بہن شویتا سنگھ تواری نے جذباتی پیغام شیئر کردیا ۔

سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے بھائی کی سالگرہ پر محبت کا اظہار کرتے ہوئے تصویروں کا کولاج شیئر کیا جس میں سشانت اپنی بہن اور اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں۔

شویتا سنگھ کی جانب سے آسٹرو فزکس کے میدان میں کچھ کر دکھانے والا جذبہ رکھنے والوں کیلئے سشانت سنگھ راجپوت میموریل فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

سشانت کی سالگرہ پر بہن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ٹوئٹ میں بتایا کہ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ بھائی کی 35 ویں سالگرہ پر ان کے ایک خواب کو پورا کرنے کی کیلئے قدم اٹھایا ہے‘۔

شویتا سنگھ کے ٹوئٹ کے مطابق یو سی برکلے میں 35 ہزار ڈالر کا سشانت سنگھ راجپوت میموریل فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں فزکس کے طلبہ کو اسکالر شپ دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے باندرہ میں واقع فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے،انہوں نے اپنے گھر میں پنکھے سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی حالانکہ پولیس کو ان کے پاس کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد کیس میں ہر دن نئے موڑ دیکھنے کو مل رہے ہیں، اداکار کی موت کے معاملہ میں سامنے آئے ڈرگس کنیکشن کے بعد اب تک کئی بالی ووڈ سلیبریٹیز نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تفتیش کے گھیرے میں آچکے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More