اب آلو سے ہوگا وزن کم ۔۔۔ 7 دن تک لگاتار صرف آلو کھا کر ایک ہفتے میں چھ کلو تک وزن کم کرنے کا نسخہ جانیں

ہماری ویب  |  Jan 23, 2021

آلو سے متعلق آپ سب نے سن رکھا ہو گا کہ سبزی وزن بڑھاتی ہے جی ہاں یہ بالکل سچ بات ہے لیکن اُس صورت میں جب آپ آلو تل کر چپس بنا کر فرنچ فرائز بنا کر کھاتے ہیں اگر آپ آلو کو ہنڈیا میں پکا کر کھاتے ہیں ڈیپ فرائی کر کے یا تل کر نہیں کھاتے آلو شوربہ بنا کر کھاتے ہیں تو آلو ایک صحت مند خوراک ہیں اس میں وٹامن بی چھ اورآئرن اچھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے وزن کو کم کرنے میں کافی زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ایک نئی اسٹڈی سے معلوم ہوا ہے کہ آلو صرف ایک ہفتے میں 6 کلو گرام وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ آلو کی خوراک کو صحت کی دنیا میں کریش ڈائیٹ سمجھا جاتا ہے اور اس حوالے سے تصدیق بھی ہوئی ہے کہ یہ واقعی وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

غذا میں کیا شامل ہونا چاہیے؟

آلو کی خوراک کے قواعد بہت آسان ہیں۔ آپ آلو پکانے کے لیے مصالحہ، اور تیل کا استعمال بھی کر سکتے ہیں اور انہیں ابال کر یا بیک بھی کیا جا سکتاہے۔ تاہم جیسا کہ اوپر بھی بتا چکے ہیں کہ آلو کی خوراک میں تلے ہوئے چپس بنا کر نہیں کھا سکتے کیونکہ اس سے وزن بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ میٹھا آلو بھی اس ڈائٹ پلان میں شامل نہیں۔

ایک اور ویب سائٹ سے معلوم ہوا ہے کہ آلو آپ کو لمبے عرصے تک تندرست رکھتا ہے ، جو آپ کو اپنی بھوک کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں ، آپ اپنا وزن کم کرتے ہیں! سارا دن آلو سے لطف اندوز ہونے اور ایک ہی وقت میں وزن کم کرنے سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق یہ غذا ایک قلیل مدتی غذا کا منصوبہ ہے جس میں آپ کو 3-5 دن تک آلو کا استعمال کرنا ہوگا اور اس کے علاوہ دوسری کھانے کی چیزوں سے پرہیز کرنا ہوگا۔ یہ وزن کم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے والی کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے۔ اگر آپ اس غذا پر عمل کرنا چاہتے ہیں روزانہ ایک سے 2 کلو آلو کھائیں اور اس دوران کوئی دوسری خوراک استعمال نہیں کیجیے۔ یاد رکھیں کہ اس ڈائٹ پلان کے ساتھ ساتھ آپ کو روزانہ کچھ دیر ورزش کرنے کی بھی ضرورت درکار ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More