لمبی زندگی چاہتے ہیں تو کس چیز کا جوس پینا چاہیئے؟ جانیں ڈاکٹر کا بتایا گیا انمول تحفہ

ہماری ویب  |  Jan 23, 2021

آج کل لوگوں کی عمریں بہت چھوٹی ہوتی جا رہی ہیں ایک وقت تھا جب کہ 100 سال اور 80 سال کی عمر کے لوگ دکھنا بہت عام بات تھی مگر جیسے جیسے وقت گزرتا گیا لوگوں کی عادات اور غذاؤں کے غیر ضروری استعمال اور استعمال نہ کرنے کی وجہ سے لوگوں کی عمریں گھٹتی چلی گئیں اور اب عالم یہ ہے کہ کوئی 50 سال کی عمر میں پہنچ جائے تو اپنے جسمانی دروں کے باعث وقت سے پہلے ہی بوڑھا ہو جاتا ہے 75 سال کی عمر کے لوگ بلکل بستر پر آ جاتے ہیں جس کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے غذاؤں کا استعمال غلط طریقے سے کیا اور زندگی کی پروا نہ کی۔

ہماری ویب سے آج جانیئے کہ اگر کوئی شخص لمبی زندگی جینا چاہتا ہے تو بس ڈاکٹروں کا بتایا ہوا اس ایک قدرتی چیز جوس کو پینا شروع کردے اور اپنی زندگی کو طویل بنائے۔

لمبی زندگی والا جوس:

٭ انار کے جوس کو سائنسی ماہرین '' جوس فار لائف'' یعنی لمبی زندگی والا جوس کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ انار انیٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم سے جراثیموں اور مختلف زہریلے مواد کا جلد از جلد خاتمہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

٭ انار کا رس صبح خالی پیٹ پینے سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور یہ انسان کو کینسر سے بھی بچاتا ہے اور عمر لمبی کرتا ہے۔

٭ انار کے جوس میں حیاتین، فولاد اور کلیشیم بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے معدے کے مسائل بھی کنٹرول میں آ جاتے ہیں۔

٭ اس میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

٭ اس میں وٹامن سی ہوتا ہے جو ہماری جلد کو تروتازہ رکھتا ہے اور اینٹی ایجنگ اثرات سے بچاتا ہے۔

٭ انار کا جوس سٹولک بلڈ پریشر کے لیول کو کم کرتا ہے۔ ان تمام فوائد کے ساتھ ساتھ یہ آپ کے جسم کے بھاری پن کو ختم کرکے آپ کو تازگی کا احساس دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More