کہیں موبائل کیمرہ سے آپ کو کوئی دیکھ تو نہیں رہا؟ جانیں موبائل میں موجود 3 حیران کن فیچرز جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے

ہماری ویب  |  Jan 23, 2021

موبائل فون آج کل ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے ہم ڈھیروں فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک موبائل فون ہمارے لیے کیمرہ، نوٹ بک، فون ثابت ہوتا ہے۔ تاہم موبائل کے کچھ ایسے پوشیدہ راز بھی ہیں جو یقیناً آپ میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے۔

آج ہم آپ کو موبائل کے ان ہی فیچرز اور کچھ ایپس کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کا عمل بہت کم صارفین کو ہے۔

نئی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ

جب بھی ہم کوئی نئی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو وہ آپ کے فون کے ڈیٹا اور تصاویر وغیرہ پر ایکسس کے لیے اجازت طلب کرتی ہے اور آپ کو وہ دینی پڑتی ہے ورنہ آپ وہ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔ تاہم ایکسس حاصل کرنے والے افراد کسی بھی وقت آپ کے فون پر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر کسی بھی ایپلیکیشن کے افراد ہمارا کوئی ڈیٹا حاصل کرنے لگیں تو ہمیں کیسے معلوم ہو؟ پلے اسٹور میں جا کر آپ ایکسس ڈاٹس نامی ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ یہ ایپ آپ کے جاسوس کی طرح کام کرے گی۔ جب بھی کوئی آپ کا فون ایکسس کرنے کی کوشش کرے گا تو موبائل کے اوپر ایک لال گول نشان بنا آجائے گا۔ اس سے آپ فوری طور پر یہ ایپ ان انسٹال کر سکتے ہیں جس سے وہ رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔

ائیر پلین موڈ

فون میں موجود ائیر پلین موڈ سے سب واقف ہیں۔ اور یہ بھی جانتے ہیں کہ اگر جہاز میں سفر کریں تو اسے آن کر لیا جاتا ہے لیکن اس کا ایک اور فائدہ بھی ہے۔ جب بھی آپ کسی ایسی جگہ ہوں جہاں موبائل کے سگنل نا آرہے ہوں یا ڈیٹا نا چلے تو آپ فوراً ائیر پلین موڈ آ کریں اس کے دو سے تین منٹ بعد آف کر دیں۔ سگنل فوری طور پر واپس آ جائیں گے۔

کیمرہ ایکسس

بہت سی ایپلیکیشن جہاں ڈیٹا کی معلومات مانگتی ہیں وہیں کیمرہ ایکسس کرنے کی بھی معلومات مانگتی ہیں۔ اس سے ہوتا یہ ہے کہ کوئی بھی آپ کے فون کے کیمرہ کے ذریعے آپ کی لوکیشن اور سرگرمیاں دیکھ سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو سب سے پہلے کیمرہ لیس نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہے اور پھر اپنے تمام ایپس کے کیمرے بلاک کر دینے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More