وہ آسان طریقہ کون سا ہے جس سے آپ جلدی بوڑھے نہیں ہوں گے؟ اور رہیں گے مختلف بیماریوں سے محفوظ

ہماری ویب  |  Jan 26, 2021

کہتے ہیں کہ بڑھاپا ایسی چیز ہے جسے روکا نہیں جا سکتا۔ وقت کے ساتھ ساتھ عمر ڈھلنا ایک فطری عمل ہے لیکن کچھ افراد وقت سے بہت پہلے بوڑھے ہونے لگتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے، اسی لیے وہ فِٹ بھی نہیں رہتے۔

مرغن اور بھاری غذائیں تو کھاتے ہیں ساتھ ہی کسی قسم کی جسمانی مشقت نہیں کرتے جس کے باعث وہ سست ہوتے رہتے ہیں۔

آج ہم آپ کو زندگی کا ایک ایسا نسخہ بتانے جا رہے ہیں جسے اپناتے ہوئے آپ زندگی بھر فٹ رہ سکتے ہیں اور ساتھ ہی صحت مند اور تندرست بھی۔

طریقہ:

٭ ایسے افراد جن کی عمر 30 سے زائد سال ہو، انہیں چاہیے کہ روزانہ چہل قدمی لازمی کریں بلکہ ناصرف چہل قدمی مختلف ورزشیں لازمی کرنی چاہیے۔

٭ اس سے ناصرف آپ فٹ رہیں گے بلکہ جوڑوں کے درد اور دل کی مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔

٭ روزانہ 30 سے 40 منٹ بھی اگر آپ چلیں گے تو وہ کافی ہو گا۔ لہٰذا اسے اپنی عادت بنا لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More