بھارت: سابق کرکٹر سورو گنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، اسپتال منتقل

ہم نیوز  |  Jan 27, 2021

نئی دہلی: بی سی سی آئی کے چیئرمین اور سابق کرکٹر سورو گنگولی کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی ہے۔ انہوں نے کولکتہ کے اپولو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معائنہ کررہی ہے۔

دنیائے کرکٹ میں دادا کے نام سے معروف سورو گنگولی کو کچھ روز قبل جب انہیں دل کا دورہ پڑا تھا تو ان کی کولکتہ کے ووڈلینڈ اسپتال میں اینجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ووڈلینڈ اسپتال کی ڈاکٹر روپالی باسو نے کہا کہ سورو گنگولی کی شریانوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کو دیکھ رہے ہیں۔

دنیائے کرکٹ کے ممتاز بلے باز سارو گنگولی کو سات جنوری 2021 کے دن اسپتال سے گھر جانے کی اجازت ملی تھی۔ انہیں دو جنوری کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس وقت وہ جم میں ورزش کررہے تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹروں نے ممتاز کرکٹر کو گھر جاتے وقت مسلسل اپنا چیک اپ کراتے رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More