یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

روزنامہ اوصاف  |  Jan 27, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت تعلیم نے یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔س فیصلے کےبعد ملک بھر یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔ای سی او سی کے مطابق پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی جبکہ ملک بھر میں یونیورسٹیز یکم فروری سے کھل جائیں گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، لاہور اور پشاور میں ایک دن میں 50 فیصد طلبا کلاسز اٹینڈ کریں گے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More