پی ایس ایل کا نیا گانا سن کر میرے بچے بھی ڈر گئے اور پھر ۔۔۔ شعیب اختر گانے پر برس پڑے

ہماری ویب  |  Feb 11, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلر راولپنڈی ايکسپريس شعيب اختر کو بھی پاکستان سپر لیگ کا نیا ترانہ پسند نہ آیا اور تنقید کر ڈالی۔

سابق فاسٹ بالر شعيب اختر نے کہا کہ بچوں کو پی ايس ايل 6 کا ترانہ سنايا تو انہوں نے چیخ ماری ہے وہ ڈر کربھاگ گئے، بچے گانا سن کر ايسا ڈرے کہ پاس نہيں آرہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں پی سی بی سے سخت ناراض ہوں کیس کرنے والا ہوں ان پر، پی ایس ایل کے گانے کی اتنی بری کمپوزیشن اتنا برا گانا! پی سی بی کا کون شخص ہے جس نے آئیڈیا عکس کیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ گانا بناتے ہوئے کسی کو شرم نہيں آئی۔

شعیب اختر کے مطابق ترانے کی شاعری سمیت ایک بھی چیز ایسی نہیں جس کی تعریف کی جائے، جو گانے والے ہیں انھیں گروو کا مطلب نہیں پتہ، گروو کا مطلب ہوتا ہے نالی، پی سی بی سے گانا نہیں بنتا تو میں گا دیتا ہوں۔

پی سی بی کے سب لوگ نااہل ہیں ان کو گانا کیوں نہیں بنانا آتا ڈرامے بازی کیوں کرتے ہو انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے گندے گانے کے خلاف کمپین جاری رکھونگا۔

آخر میں شعیب اختر نے پی سی بی کو کہا کہ آئندہ اگر آپ کو ان سے بہتر کوئی نہیں ملتا ہے تو پھر مجھ سے پی ایس ایل کا ترانہ گانے کو کہیں اس سے بہتر میں خود گا لوں گا۔

پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ ہفتے کے روز ریلیز کر دیا گیا تاہم گانے کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا تھا۔

پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ ریلیز ہونے کے چند ہی منٹوں بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا لیکن پچھلے سال کی طرح اس بار بھی پی ایس ایل کے گانے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘کو پاکستانی فوک گلوکارہ نصیبو لعل، پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ریپرز ینگ اسٹنرز نے مل کر گایا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More