پشاور زلمی کی خصوصی ثقافتی کٹ شائقین کرکٹ کے بعد ملکی اور غیرملکی کرکٹرز میں بھی مقبول

ہماری ویب  |  Feb 18, 2021

کراچی: پاکستان سپر لیگ 6 کے آغاز میں صرف دو دن باقی ہیں، وہیں ٹورنامنٹ کی نمبر 1 فرنچائز پشاور زلمی کی خصوصی ثقافتی کٹ شائقین کرکٹ کے بعد ملکی اور غیرملکی کرکٹرز میں بھی مقبول ہوگئی ہے۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور آل راؤنڈر روی بوپارا نے بھی زلمی ثقافتی کٹ کے مداح ہو گئے ہیں۔

انگلش کرکٹر روی بوپارا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے خوبصورت کٹ آج تک کسی لیگز میں نہیں دیکھی۔ پشاور زلمی کے نئے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو بھی زلمی کی نئی ثقافتی کٹ بہت پسند آئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق کا کٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ پشاور زلمی ہمیشہ کٹ کے معاملے میں نئے تجربات کرتی رہی ہے جو سب کو پسند آتے ہیں، اس ثقافتی کرکٹ کے لیے مجھے واٹس اپ پر بہت پیغامات موصول ہے۔

پاکستان اور خیبر پختونخوا کی کی ثقافت اور خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے زلمی نے خصوصی ثقافتی کرکٹ لانچ کی ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کی خصوصی ثقافتی کٹ میں پشاور کے اسلامیہ کالج گھنٹہ گھر،درہ خیبر اور مالم جبہ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More