واٹس ایپ نے اچانک بڑی تبدیلی کر دی، جانیئے اسے استعمال کے دوران اب کیا نیا ہوگا؟

ہماری ویب  |  Mar 01, 2021

موبائل فون میں کوئی ایپلی کیشن ہو یا نہ ہو، مگر واٹس ایپ لازمی ہونا چاہیئے اس کے بغیر تو کسی کا گزارہ آج کل ہوتا ہی نہیں ہے، سب کی بنیادی ضرورت ہے، چاہے کام کرنے والے حضرات ہوں یا اسکول میں پڑھنے والے بچے ہوں۔

واٹس ایپ پر چونکہ ہم سب ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں اور بعض اوقات مختلف ویڈیو بنانے والی ایپلی کیشنز کو چھوڑ کر ہم اپنی آسانی کے لئے واٹس ایپ کے ذریعے ہی ویڈیو بنا لیتے ہیں مگر ایسا اکثر ہوتا ہے کہ ویڈیو بناتے وقت درمیان میں کوئی نہ کوئی بول پڑتا ہے، کبھی گھر سے کام کر رہے ہوں تو سبزی والوں کی آوازیں، کبھی بچوں کا شور تو کہیں امی کی ڈانٹ بھی آ جاتی ہے، جن کی وجہ سے واٹس ایپ سے بنائی گئی ویڈیوز میں غیر ضروری آوازیں بھی شامل ہو جاتی ہیں۔ جس کو ختم کرنے کے لئے ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ کا استعمال لازمی ہو جاتا ہے تاکہ آوازوں کو میوٹ کریں۔

واٹس ایپ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب واٹس ایپ آپ کی بڑی مشکل آسان کر رہا ہے وہ بھی صرف 2 سیکنڈز میں ویڈیوز کی غیر ضروری آوازوں کو میوٹ کرنے میں آپ کی مدد کرنے جا رہا ہے ۔

جانیئے آپ بھی اس اسپیشل فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ تاکہ آپ بھی ایزی ویڈیوز بنا سکیں:

طریقہ:

٭ واٹس ایپ میں جس شخص کو ویڈیو بھیجنی ہے اس کی چیٹ اوپن کرکے اپنی فون اسٹوریج میں سے ویڈیو کو منتخب کرلیں۔

٭ اب ویڈیو کی لمبائی کو ایڈجسٹ کرنے والے بار کے نیچے دیکھیں آپ کو ایک ساؤنڈ آئیکون نظر آئے گا۔

٭ ساؤنڈ آئیکون پر ٹیپ کریں جس کے بعد آپ جس دوست کو ویڈیو بھیجیں گے یا اسٹیٹس پر اپ لو ڈ کریں گے تو وہ آواز بلکل میوٹ ہو جائے گی اور آپ کا کام آسان ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ فونز کے لیے اب متعارف کروا گیا ہے البتہ بیٹا ورژن کے لئے گزشتہ برس نومبر میں متعارف کروایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More