اگر آپ کا بچہ منہ کھلا رکھ کر سونے کا عادی ہے تو پھر۔۔۔ جانیں وہ علامت جو بچوں کو سنگین بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہیں

ہماری ویب  |  Mar 01, 2021

اکثر لوگوں کی رات کو منہ کھول کر سونے کی عادت ہوتی ہے جس میں عموماً بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایسا ہونے سے بڑے افراد بالخصوص بچےسنگین بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ آخر اس کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟

آپ کے لیے بچوں کی زندگی کے ہر لمحے کا مشاہدہ کرنا خالص خوشی ہے، چاہے وہ کھا رہے ہوں، پہلا قدم اٹھا رہے ہوں کھیل رہے ہوں یا پھر سو رہے ہوں۔ کچھ والدین کو یہ بہت پیارا لگتا ہے جب ان کے چھوٹے بچے اپنے کھلے ہوئے منہ کے ساتھ پر سکون نیند سوتے ہیں۔ تاہم، بچوں میں منہ کی سانس لینا اتنا عام نہیں ہے جتنا کہ یہ پہلی نظر میں لگتا ہے۔ درحقیقت، یہ چند طبی مسائل کی نشاندہی کرسکتا ہے اور صحت کی سنگین پریشانیوں کا سبب بن سکتا ہے جو آج ہم کو بتانے جارہے ہیں۔

1- سونے کے دوران منہ سے سانس لینا نارمل نہیں

جیسا کہ ناک انسان کے سانس لینے کے لیے تخلیق کی گئی ہے جس کی کئی وجوہات ہیں لیکن بعض اوقات منہ سے سانس لینا بھی ایک نارمل بات ہے بالخصوص جب ہم بات کر رہے ہوں یا پھر کسی جسمانی سرگرمی میں مصروف ہوں- لیکن بچوں کا نیند کے دوران منہ سے سانس لینا یا پھر منہ کھول کر سونا غیر معمولی بات ہے۔ اگر آپ کا بچہ منہ کھلا رکھ کر سونے کا عادی ہے تو، یہ پریشانی کی کوئی وجہ ہے۔ یہاں صحت کے کچھ مسائل ہیں جو بچوں میں منہ سے سانس لینے کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق منہ کھول کر سونا نامی بیماری کی وجہ سے بھی ہوتا ہے اور یہ سنگین بیماریوں میں سے ایک ہے- اس کی علامات میں سونے کے دوران سانس کا اچانک رک جانا اور پھر دوبارہ بحال ہونا٬ اونچی آواز میں خراٹے خشک منہ کے ساتھ بیدار ہونا بےخوابی اور روز مرہ کی وقت تھکاوٹ محسوس ہونا شامل ہے۔ یہ ایک خطرناک بیماری ہے جو دل ، جگر ، اور میٹابولک مسائل جیسے دیگر صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

2- خشک منہ اور دانت

جب ہم منہ سے سانس لیتے ہیں تو ہوا سے ہمارے ہونٹ سمیت ہمار مکمل منہ سوکھ جاتا ہے اور اس میں ہمارے مسوڑھے بھی شامل ہیں- اس کے نتیجے میں ہمارے منہ میں پائے جانے والے قدرتی جراثیموں میں تبدیلی واقع ہوجاتی ہے اور وہ دانتوں کی خرابی اور مسوڑوں کی پریشانیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

3- خراب دانت اور جبڑے کے دیگر مسائل

سانس لینے کے لئے ناک کے بجائے منہ کا استعمال کرنے کی عادت دانتوں اور جبڑے کی دشواریوں کا ایک پورا گروہ لاتی ہے۔ بدنما دانت ، دانتوں کی نوکیلی اشکال اور عجیب مسکراہٹ ان میں سے کچھ ہیں۔

4- ایک لمبا اور تنگ چہرہ

مطالعات کے مطابق ، منہ سے سانس لینے زبان کے نچلے حصے پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے چہرے کا نچلا حصہ لمبا ہوجاتا ہے۔ یہ خصوصیات 5 سال کی عمر کے بعد کے بچوں میں کافی نمایاں ہیں۔

اگر آپ دیکھیں کہ آپ کا بچہ دورانِ نیند منہ سے سانس لیتا ہے یا اسے دیگر سانس کے مسائل درپیش ہیں تو فوراً کسی اچھے طبیب سے رجوع کریں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More