پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی اور نوجوان فاسٹ باٶلر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان رشتہ طے پا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باٶلر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا رشتہ طے پاگیا،جس کے بعد شاہد آفریدی کے اہلخانہ نے منگنی کے لیے کچھ وقت مانگ لیا ہے۔
شاہد آفریدی کی فیملی کے مطابق بیٹی کی ابھی پڑھاٸی چل رہی ہے اس لیے منگنی کا باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائے گا۔
شاہین آفریدی کے والد ایاز خان کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق سامنے آٸی ہے کہ شاہد آفریدی کی فیملی سے دیرینہ تعلق ہے،اور ان کے خاندان نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
سابق آل راٶنڈر شاہد آفریدی کا بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’شاہین کے اہلخانہ نے میری بیٹی کے لیے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے، دونوں خاندان رابطے میں ہیں۔
شاہد آفریدی نے لکھا کہ ‘رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں اگر اللہ نے چاہا تو یہ رشتے طے پاجائے گا، شاہین آفریدی کے کیریئر اور زندگی میں ترقی کے لیے دعا گو ہوں۔