کیا آپ کو معلوم ہے کہ عمران خان قمیض شلوار کے ساتھ کون سی خاص چپل پہنتے ہیں؟ جانیئے اس چپل کے بارے میں چند باتیں

ہماری ویب  |  Mar 27, 2021

وزیرِ اعظم عمران خان کا ہر قدم نرالا ہے وہ جو کام بھی کریں اس کا انداز ہی کچھ ایسا منفرد ہوتا ہے کہ حامیوں کی تعریفیں اور مخالفین کی جانب سے تنقید کے نشتر برس جاتے ہیں مگر ان کی ایک ایسی واحد چیز ہے جس سے نہ کسی کو کوئی اعتراض ہے اور نہ کوئی تکلیف کیونکہ یہ ہے ان کے پاؤں میں پہنی جانے والی کپتان چپل جوکہ پشاوری چپل کے نام سے مشہور تھی، مگر جوں ہی کپتان نے اس کو پہننا شروع کیا اس چپل کے ایسے پَر نکل آئے کہ کوئی نہ پوچھے، لیکن کپتان چونکہ عوام کے سہولت کا خیال رکھتے ہیں لہٰذا اس چپل کو بنانے والوں نے بھی قیمتوں کے پَروں کو کاٹنے اور عام انسان کے پہننے لائق قیمت بھی مختص کر دی۔ دراصل یہ کپتان چپل کیسی ہوتی ہے؟

پشاوری چپل

اس چپل کو پشاوری چپل یا پېښوري څپلی‎ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ چپل چمڑے سے بنائی جاتی ہے اور اسکی تیاری میں کسی بھی قسم کی کوئی مشین نہیں بلکہ مکمل طور پر ہاتھوں سے بنائی جاتی ہے جس میں جان بھی زیادہ لگتی ہے اور محنت بھی، لیکن جب کوئی شخص اس کو پہن لے تو اس کی شخصیت پر نکھار آ جاتا ہے کیونکہ صاف ستھرے کپڑوں کی زینت پاؤں میں موجود چپل ہی بنتی ہے اور جب چپل کپتانی کھیڑی ہو تو کیا ہی بات ہے۔

قیمت:

کپتانی چپل یا پشاوری چپل کی قیمت 600 اور 450 سے شروع ہو کر 10 ہزار تک ہے، یہ نہ صرف پشاور میں بلکہ ملک کے ہر شہر میں دستیاب ہے۔ اس کو بیرونِ ممالک میں بھی برآمد کیا جاتا ہے چونکہ یہ چپل کپتانی سول کے نام سے مشہور ہے اس لئے انگریزوں کو بھی یہ چپل بہت متاثر کرتی ہے۔ یہ چپل ایک دو اور تین تلوں پر بھی بنائی جاتی ہے، یعنی جو جس قدر بھاری چپل یا منفرد ڈیزائن پہننا چاہے اس کے لئے مختلف ورائٹی میں چپل موجود ہے۔ قمیض شلوار پہنیں یا جینز اور شرٹ یہ چپل چلے ہر قدم ہر سفر۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More