مردوں کے گلے کی ہڈی باہر کیوں نکلی ہوتی ہے؟ جانیں مردوں کے جسم سے متعلق 4 اہم حقائق جو کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Mar 27, 2021

انسانی جسم حیرت انگیز معلومات و صلاحیتوں کا مجموعہ ہے جس کے بارے میں آپ جتنا زیادہ جانیں گے، اتنے ہی حیران ہوتے جائیں گے۔ سائنسدان آج بھی انسانی جسم سے متعلق تحقیق میں لگے ہوئے ہیں اور کوشش میں رہتے ہیں کہ گہرائی میں جا کر مزید اانکشافات اور حیران کن حقائق سامنے لائے جائیں۔

لیکن آج ہم آپ کو مَردوں کے جسم سے متعلق ایسے ہی کچھ حیران کن حقائق سے آگاہ کرنے جارہے ہیں جن سے آپ کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔

1- مردوں میں گنج پن

آدمیوں کے اکثر نہانے کے دوران بال جھڑتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ایسا وقت آتا ہے کہ سر پر بال ہی نہیں رہتے۔ امریکن اکیڈمی آف ڈرمیٹولوجی کے مطابق آدمی اپنے سر سے عام طور پر ، روزانہ تقریبا 50 سے 100 بالوں کو کھو دیتے ہیں۔

ویسے تو اس کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں جیسے بہت زیادہ ذہنی تناﺅ اور دیگر، مگر اب سائنسدانوں نے ایک اور اہم وجہ تلاش کرلی ہے جو مردوں کو درمیانی عمر میں ہی بالوں سے محروم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق اگر کسی کے والد گنجے پن کا شکار رہ چکے ہیں تو بیٹے کے اپنے بالوں کو کھونے کے امکانات بھی 60 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

2-آدمیوں کا داڑھی رکھنا

مغربی معاشرہ داڑھی کی مذہبی اہمیت اور رتبے سے واقف نہیں، لیکن داڑھی سے متاثر ضرور ہے اور آئے روز اس کے متعلق کوئی نئی تحقیق پیش کی جاتی ہے۔ اسی طرح کی ایک تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ داڑھی والے مرد خواتین کو رعب و دبدبے سے بھرپور اور اپنے ساتھیوں میں ممتاز نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ مرد داڑھی اس لیے بھی رکھتے ہیں تاکہ چہرے کی جلد پر دھوپ اورماحول کی گندگی کی وجہ سے جھریاں نظر نہ آسکیں۔ بلاشبہ داڑھی انسانی جسم کا سب سے اہم حصہ ہے۔

3- دماغی صلاحیت

ایک تحقیق کے مطابق مردوں کے دماغ کے اگلے اور پچھلے حصوں میں مضبوط تعلق پایا جاتا ہےجس کے باعث مردوں میں جلد اور بر وقت ردعمل کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے

4- مردوں کے گلے کی ہڈی باہر کیوں نکلی ہوتی ہے؟

بچپن میں لڑکوں اور لڑکیوں کی آواز میں کچھ خاص فرق نہیں ہوتا جبکہ اکثر لڑکوں کی آوازیں بالغ ہونے پر زیادہ بھاری ہوجاتی ہیں کیونکہ بلوغت تک پہنچنے پر ان کی تھائیرائیڈ کارٹی لیج بھی جسامت میں خاصی بڑی ہوجاتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جن مردوں میں یہ ساخت زیادہ بڑی اور باہر کو نکلی ہوتی ہے، ان کی آواز بھی اتنی ہی بھاری اور کھردری ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More