بیوی کو نوکری دے دی اور ساتھ ہی ایک لاکھ روپے ۔۔ معذور داؤد جس کی زندگی کی مشکل داستان نے سب کو رلایا اس کی مدد کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟

ہماری ویب  |  Mar 29, 2021

لاہور سے تعلق رکھنے والی باہمت ثناء نامی نوجوان لڑکی نے دونوں ہاتھ اور ایک پاؤں کٹے شخص سے شادی کرکے محبت کی نئی داستان رقم کی جس کی خبریں اور مثالیں آج کل سوشل میڈیا پر ہر جگہ دی جا رہی ہیں۔

وہیں اس خوش قسمت جوڑے کو جہاں سب لوگ سراہ رہے ہیں وہیں ان کی محبت بھری داستان اور گھریلو مشکلات کی خبریں اعلیٰ حکام تک جا پہنچی ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ثناء اور داؤد کی مالی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہدایت پروزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دونوں بازو اور ٹانگ سے معذور داؤد صدیق کیلئے مالی امداد اور ان کی اہلیہ ثنا مشتاق ، عہدِ وفا کی دیوی کو نوکری فراہم کر دی گئی وزیر اعلی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لئے گلدستہ بھی بھجوایا گیا۔

خیال رہے کہ ایک انٹر ویو میں داؤد صدیق کی زوجہ ثناء نے کہا تھا کہ اگر خدا نے داؤد کے بازو لے لیے ہیں تو کیا ہوا، اب وہ داؤد کے بازو بنیں گی اور اُنہیں کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More