یہ شوگر کو کم کرنے اور دل کی بیماریوں کے لیے بہت مفید ہیں ۔۔ جانیں گلوئے کے پتوں کے 5 کرشماتی فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

ہماری ویب  |  Mar 29, 2021

صحت ایک انمول نعمت ہے جس کے بغیر انسان زندگی کا تصور نہیں کر سکتا۔ وہیں صحت بخش زندگی گزارنے کے لیے اچھی اور تازہ غذا کا حصول بھی ضروری ہے۔

اگر ہم بیمار ہوتے ہیں تو اس میں کہیں نہ کہیں ہماری ہی لاپراہی شامل ہوتی ہے لیکن ہر بار ایسا نہیں ہوتا کیونکہ کچھ امراض قدرتی طور پر انسان کے جسم میں پیدا ہوجاتے ہیں جن کی علامات کا ہمیں علم نہیں ہوتا۔

لیکن اگر آپ ہمیشہ صحت مند اور تندرست رہنا چاہتے ہیں اور مہلک امراض سے محطوظ رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو تھوڑی محنت کرنی پڑے گی۔

زمین پر ایک ایسا پودا پایا جاتا ہے جس کے پتوں کا اگر آپ مسلسل استعمال کرتے ہیں تو 80 سال تک آپ بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اور اگر آپ بیمار ہیں تو اس پتوں کے استعمال سے کھانسی سے لے کر کینسر تک خطرناک امراض میں اس کے حیرت انگیز اثرات خود محسوس کر سکتے ہیں۔

آیئے جانتے ہیں گلوئے کے پتوں کے 5 جادوئی فوائد کونسے ہیں۔

1- قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں

گلوئے کو ایک انتہائی مؤثر اور فائدہ مند جڑی بوٹی سمجھا جاتا ہے جسے صحت کے دیگر مسائل کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گلوئے کے پتے قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔گلوئے کے پتوں میں حیاتیاتی لحاظ سے فعال مرکبات الکلائڈز اور لییکٹونز شامل ہوتے ہیں۔

2- شوگر کو متوازن رکھتا ہے

طبی ماہرین کی جانب سے ذیابطیس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے گلوئے کے پتوں کے استعمال کا مشورہ دیا جاتاہے۔ گلوئے کے پتے کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ایسا پتہ ہےجس کا استعمال انسان کو 80 سال تک بیمار نہیں ہونےدیتا۔ اس کے علاوہ یہ کھانے کو فوری ہضم کرتا ہے۔ یہ گلوکوز کی بڑھتی مقدار کو جلانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، جس سے خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

3- موٹاپے کو کم کرتا ہے

موٹاپے سے پریشان افراداس سے نجات حاصل کرنے کیلئے تھکا دینے والی ورزشوں کے علاوہ خوراک میں کمی بھی کردیتے ہیں مگر پھر بھی موٹاپے سے نجات حاصل نہیں کرپاتے ، تاہم اگر موٹاپے سےپریشان افراد اب تک اس مسئلے پر قابو نہیں پا سکے تو انہیں گلوئے کے پتوں کا استعمال کرنا چاہئےجو کہ موٹاپے کے خلاف نہایت کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ صبح سویرے گلوئے کے دو پتے خالی پیٹ استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں میٹابولزم کا عمل درست رہتا ہے اور جسم میں موجود سخت سے سخت چربی بھی پگھلنے لگتی ہے۔

4- دل کے مریضوں کیلئے بھی مفید

دنیا بھر میں لاکھوں افراد امراض قلب کا شکار ہوکر اس دنیا سے چلے جاتے ہیں اس کی وجہ بے احتیاطی ہی سمجھی جائے گی۔ دل کے مریضوں کیلئے گلوئے کے پتوں کو بہت مفید مانا جاتا ہے اور اسی لئے دل کے مریضوں کو ڈاکٹر حضرات گلوئےکی پودے کی جڑ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس طرح کرنے سے ہمارے جسم میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دل صحت مند رہتا ہے۔

5- تھکاٹ دور کرتا ہے

آج کل ہر کوئی پریشانی کا شکار رہتا ہے اور اگر آپ کو کوئی ایسی چیز مل سکتی ہے جو آپ کی حالت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے تو وہ گلوئے ہے۔ یہ آپ کے دماغ کو زہریلے مادے سے نجات دلانے اور پرسکون ہونے میں مدد کرتا ہے۔ اس خاص جڑی بوٹی کے ذریعہ آپ اپنے تناؤ کی سطح کو کم کرسکتے ہیں اور اچھی صحت قائم رکھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More