کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹوتھ برش پر یہ رنگ برنگے ریشے کیوں ہوتے ہیں؟ ان 4 عام چیزوں کے وہ استعمال جن سے آپ ناواقف ہیں

ہماری ویب  |  Mar 29, 2021

ہم لوگ روزانہ کی بنیاد پر کئی ایسی چیزیں استعمال کر رہے ہوتے ہیں جن کے کچھ چھپے ہوئے راز ہوتے ہیں جو کہ پوشیدہ ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی حقیقت سے آپ ناواقف ہیں۔

1) کچن میں موجود قینچی

خواتین ہری مرچیں، دھنیا یا پودینہ کاٹنے کے لیے ایک قینچی کچن میں ضرور رکھتی ہیں، اس سے ان کا کام جلد ہی مکمل ہو جاتا ہے تاہم آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ قینچی کو پکڑنے والے حصے کی طرف میٹل کی یہ چیز ہوتی ہے یہ ایک اضافی استعمال ہے۔ اس سے آپ بادام، پستہ یا کشمش وغیرہ کاٹ سکتے ہیں اس کے علاوہ اس سے بوتلوں کے ڈھکن بھی کھولے جا سکتے ہیں۔

2) پینٹ بٹر کا یہ جار

کئی لوگ پینٹ بٹر بہت شوق سے کھاتے ہیں، کسی اسنیک کے طور پر یا ڈبل روٹی پر لگا کر۔ پینٹ بٹر کے جار کو لوگ سیدھا رکھتے ہیں لیکن درحقیقت اسے الٹا کر کے رکھنا چاہیے۔ مکھن میں سے ایک فلیوڈ نکلتا ہے جو اوپر کی طرف یعنی ڈھکن تک پہنچ جاتا ہے ایسے میں جار کو الٹا کر کے رکھیں تاکہ وہ نیچے یعنی سطح پر رہے۔

3) لکڑکی کا یہ چمچ

عام طور پر یہ چمچ تیل نکالنے کے لیے یا کچھ لوگ اسے سالن میں چلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا استعمال کچھ اور ہے۔ یہ چھوٹا چمچ اچار نکالنے یا کوئی مخصوص چیز جیسا کہ اچار میں سے لہسن نکالنے کے کام آتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے کوئی بھی چھوٹی چیز نکالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

4) ٹوتھ برش پر موجود یہ رنگ برنگے ریشے

آپ نے یہ بات ضرور نوٹ کی ہو گی کہ ٹوتھ برش ہر رنگین ریشے موجود ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ رنگین ہی کیوں ہوتے ہیں؟ دراصل یہ لوگوں کے لیے اشارے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ جب ان کا رنگ تصویر میں موجود رنگ جیسا پھیکا پڑنے لگے تو یہ وقت ہوتا ہے کہ آپ کو ٹوتھ برش فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ برش ایکسپائر ہو چکا ہے۔

٭ اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More