یہ جڑواں ہیں اور ان کی بیوی بھی۔۔ جانیں دنیا میں موجود 3 ایسے جڑواں جوڑوں کے بارے میں جنہوں نے سب کو چونکا دیا

ہماری ویب  |  Mar 30, 2021

کسی بھی جوڑے کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ایک انجانی سی خوشی کا سبب ہوتی ہے، والدین جہاں بچے کے پیدا ہونے پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہیں وہیں جڑواں بچوں کی پیدائش پر ملی جلی سی کیفیت ہوتی ہے۔

دنیا میں ایسا بہت ہی کم دیکھنے میں آیا ہے کہ جڑواں بہنوں کی شادی جڑواں بھائیوں سے ہوئی ہو تاہم آج ہم آپ کے لیے یہ دلچسپ آرٹیکل لائے ہیں جس میں 3 جوڑیوں کے بارے میں بتائیں گے۔

1) امریکی ریاست سے تعلق رکھنے والے جڑواں بہنیں اور جڑواں بھائی

Briana اور Brittany دونوں آئیڈینٹیکل ٹوئنز (ہم شکل) بہنیں ہیں۔ انہوں نے امریکی ریاست اوہیو کے شہر ٹوئنزبرگ میں سال 2017 اگست کے ماہ میں ٹوئن فیسٹیول میں شرکت کی جہاں ان کی ملاقات جڑواں بھائیوں Jeremy اور Josh Salyers سے ہوئی۔ Briana کے مطابق یہ لمحہ انتہائی جادوئی تھا کیونکہ اس سے قبل ان بہنوں کی زندگی میں ایسا کبھی نہیں ہوا تھا کہ ان کی ملاقات جڑواں بھائیوں سے ہو جو کہ انہیں پسند بھی آجائیں۔

فیسٹیول میں ملاقات کے بعد بہنوں نے ارادہ کر لیا کہ وہ ان لڑکوں کو جاننے کی کوشش کریں گی اور بات آگے بڑھائیں گی۔ آج کل چونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے لہٰذا رابطہ قائم کرنا کوئی مشکل کام ثابت نہیں ہوا۔

تاہم اس طرح ان کا رابطہ قائم ہوا، دونوں کی شادی ایک ہی دن ہوئی جبکہ لباس اور ہر چیز میں مماثلت باخوبی دیکھی جا سکتی ہے۔

یہاں تک کہ یہ دونوں جوڑیاں ایک ہی گھر میں مقیم ہیں۔ حیران کن موڑ ان چاروں کی زندگی میں اس وقت آیا جب 2020 اگست کے ماہ میں دونوں بہنیں ایک ساتھ حاملہ ہوئیں، دونوں جوڑوں کے گھر بچوں کی آمد متوقع ہے۔ یہ اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید رواں برس کے ماہ مئی میں ان کے گھر بچوں کی پیدائش ہو۔

2) نائجیریا سے تعلق

حسن اور حسینی جڑواں بھائی ہیں جن کا خواب تھا کہ اِن کی شادی جڑواں بہنوں سے ہی ہو۔ 20 نومبر 2020 کو ان کا یہ خواب پورا ہو گیا جب دونوں کی شادی جڑواں بہنوں حسنہ اور حسینہ سے ہوئی۔ یہاں اس قدر اتفاق تھا کہ ناصرف یہ لوگ جڑواں بلکہ ان کے نام بھی انتہائی حد تک مماثلت رکھتے تھے۔

اِس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جو بھی جذبات ہیں انہیں ہم لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے، یہ انتہائی خوشگوار احساس ہے۔

3) یونیورسٹی میں ملاقات

جڑواں بہنیں Kassie اور Krissie ، بھائی Zack اور Nick بھی ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جن کی زندگی حیران کن طور اس وقت تبدیل ہوئی جب دونوں جڑواں بہنوں کی شادی جڑواں بھائیوں سے ہوئی۔

ان کی ملاقات یونیورسٹی کی کلاس میں ایک دوسرے سے ہوئی، انہوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور پھر شادی کے لیے تیار ہو گئے۔ یہ 4 لوگ بھی ایک ساتھ ایک ہی اپارٹمنٹ میں قیام پذیر ہیں۔

٭ کیا آپ ایسے کسی جوڑے کو جانتے ہیں؟ اگر ہاں تو ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More