میرا بیٹا میری مرضی ۔۔ کم عمر بیٹے سے گاڑی چلوانے پر علی امین کا دلچسپ جواب

ہماری ویب  |  Mar 31, 2021

گاڑی چلانے کا شوق اب ہر کسی کو ہوتا ہے، کوئی جوانی میں گاڑی چلا رہا ہے تو کوئی حسبِ معمول بڑی عمر کو پہنچ کر چلا رہا ہے، کچھ تو ایسے ننھے فنکار بھی گاڑیاں چلاتے دکھائی دے رہے ہیں جن کے پاؤں گاڑی کے کلچ اور بریک تک نہیں جاتے مگر گاڑی ضرور چلاتے ہیں اور اپنے ساتھ گھر والوں کے لئے مصیبت بن رہے ہیں۔ کچھ ایسا ہی وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے کم عمر بیٹے کی گاڑی چلانے والی ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے پر ہوا۔

کچھ روز قبل علی امین گنڈہ پور کا کم عمر بیٹا گاڑی چلا رہا تھا جبکہ اس کے والد وفاقی وزیر اس کے برابر میں بیٹھے ہوئے تھے، جس پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید بھی ہوئی۔ مگر اب علی امین کی جانب سے ایک ایسا مؤقف سامنے ا رہا ہے جس کو سُن کر لوگوں کو ہنسی بھی آئی اور حیرانی وہ رہی ہے کہ ہمارے وزراء کس طرح کے جوابات دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر علی امین نے جواب دیا کہ: '' میرا بیٹا، میری مرضی، میری گاڑی میرا ڈرائیور میری زمین، سب کچھ میری مرضی، قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی، ڈرائیونگ قوانین سڑکوں، شاہراؤں اور موٹر وے پر لاگو ہوتے ہیں، یوں اپنی زمین پر گاڑی چلانا کس قانون کی خلاف ورزی ہے۔''

ان کے اس جواب پر ایک نجی چینل کے شو میں سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس موٹر وے ذوالفقار چیمہ کا کہنا تھا کہ: '' گاڑی وہی چلا سکتا ہے جس کے پاس لائسنس ہو، وزیر کے انداز سے صرف تکبر دکھائی دے رہا ہے، 18 سال سے کم عمر میں گاڑی چلانا خلافِ قانون نہیں تو اور کیا ہے۔''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More