واٹس ایپ پرائیوسی سے متعلق اہم خبر آگئی، صارفین پریشان

ہماری ویب  |  Apr 01, 2021

واٹس ایپ دنیا بھر کی سوشل میڈیا ایپس میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اپلیکیشن ہے، جسے ہر طبقہ استعمال کرتا ہے، اور جوں ہی اس سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ آئے، صارفین کی دلچسپی بڑھ جاتی ہے اور حآل ہی میں ایک بڑی اہم خبر واٹس ایپ صارفین کے لئے آئی ہے کہ اب واٹس ایپ کا ڈیٹا بھی چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں سب سے زیادہ آپ کو محتاط رہنا پڑے گا۔

دراصل واٹس ایپ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ویب بیٹا انفو نے ٹوئٹر پر واٹس ایپ صارفین کو اسپیم میسیجز سے خبردار کیا ہے جو کہ واٹس ایپ کے اکاؤنٹس چوری کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ:

''واٹس ایپ آپ کے اکاؤنٹ رینیول سے متعلق کوئی پیغامات نہیں بھیج رہا، ایسے اَن آفیشل اکاؤنٹس جو واٹس ایپ پر آپ سے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ کا مطالبہ کریں، انہیں بلاک اور رپورٹ کریں'' ۔

یعنی واٹس ایپ کی جانب سے یا واٹس ایپ بیٹا کے نام سے کوئی بھی میسج آئے جس میں وہ آپ سے 6 ہندسوں کا کوڈ مانگیں جوکہ انہوں نے آپ کو بھیجا ہو اور کہیں، کہ اس کوڈ کو ڈائل کرکے ہمیں ریسینڈ کریں یا سیٹنگ اِن میں وہ کوڈ ڈالیں، تو ایسی غلطی ہر گز نہ کریں، کیونکہ وہ کوڈ اس بات کی گواہی ہے کہ آپ اپنا ڈیٹا کی رسائی دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ برائے مہربانی بہت زیادہ محتاط رہیں اور واٹس ایپ اکاؤنٹ سیٹنگز میں جاکر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کو ایکٹوو رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More