تربوز سے نکلنے والا پانی پھینکیں نہیں بلکہ ۔۔ جانیئے ڈاکٹر اس کا پانی استعمال کرنے کے کیا طریقے بتاتے ہیں جو آپ کے بھی ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Apr 01, 2021

صحت مند اور فٹ رہنا ہماری سب سے بڑی ضرورت ہے جس کو شاید ہم اپنی ضرورت نہیں سمجھتے ہیں اسی لئے ایسا روٹین اور غذائیں استعمال کرنے میں مشغول ہیں جو ہماری صحت کو خراب کرنے کی ضمانت بنی ہوئی ہیں، جبکہ اگر جسم کے اندرونی یا بیرونی کسی بھی ایک حصے میں درد یا کمزوری آجائے کوئی پیچیدگی ہو جائے تو ہم سالوں تک اس بیماری سے اپنی جان نہیں چھڑوا پاتے ہیں۔ غذاؤں کی اگر بات کریں تو پھل سب سے خاص نیوٹریٹنس ہیں جو کہ کم پیسوں میں مہنگے انجیکشنز جیسا کام کرتے ہیں اور گرمی میں تو مختلف ذائقے کے پھل ہماری گرمی کو بھگانے کے ساتھ ساتھ جسم کو صحت مند بنانے کے کام آتے ہیں۔ آج ہماری ویب سے جانیئے کہ کیسے تربوز کے اندر موجود پانی آپ کو ڈھیروں فائدے دے سکتا ہے۔

فائدے

تربوز کے اندر سے نکلنے والا پانی پینے سے آپ کے پیٹ میں موجود کیڑے مر جاتے ہیں اور بآسانی جسم سے خارج ہو جاتے ہیں۔

اس پانی میں ایک الیکٹرولائٹیک مادہ ہوتا ہے جو کہ مرگی کے مرض میں پینے سے جسم کو اندرونی طور پر طاقت ملتی ہے۔

جلد اور بالوں کی خوبصورتی کے لئے تربوز کا پانی بہت فائدے دیتا ہے، چاہے تو اس کو پی لیں یا پھر اس کو دہی میں مکس کرکے بالوں میں لگائیں اس سے آپ کے بالوں میں جان آ جاتی ہے۔

ایکنی ہو یا آئل کی اضافی مقدار اس کو کنٹرول کرنے کے لئے تربوز کے پانی میں ہلدی مکس کریں اور لگائیں، بس 15 منٹ میں کمال دیکھیں۔

کینسر کے مریض اگر اس پانی کو صبح نہارمنی پیئیں تو اس سے جسم میں پیچیدگی کے شکار سیلز کی دوبارہ مرمت ہونے لگتی ہے۔ جسمانی ٹشوز پھٹنے کی صورت میں یہ پانی پٹھوں کے اندر ایک تہہ جما دیتا ہے جو کہ فلوئیڈ کا کام کرتی ہیں اور ہڈیاں بھی مضبوط ہو جاتی ہیں۔

پیٹ کی خرابی کے ہر مسئلے میں یہ پانی ڈائجیشن کا کام کرتا ہے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More