ان کی دولت ہی کروڑوں میں ہے اور ۔۔ شوبز انڈسٹری کے یہ 4 مشہور اداکار کتنے کروڑ کے مالک ہیں؟

ہماری ویب  |  Apr 02, 2021

زندگی کے کسی بھی میدان میں آپ کے لیے محنت کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ محنت کے بغیر کمانے جانے والے پیسوں میں کوئی برکت نہیں ہوتی۔ ہر شعبے کی طرح تفریحی صنعت بھی ایک ایسی جگہ ہے جہاں بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے ہوتے ہیں اور بلاشبہ اس میں بہت زیادہ مشقت درکار ہوتی ہے۔

پاکستانی شوبز ہو یا بالی ووڈ انڈسٹری ہر فنکار اپنی جان لگا کر کامیابی کے مقام تک رسائی حاصل کرتا ہے۔

آج ہم ٤ اداکاروں کے بارے میں جانیں گے جن کے پاس آج بھرپور دولت ہے اور وہ انہوں نے اپنے کام میں جدوجہد کے بعد حاصل کی۔

1- عالیہ بھٹ

بالی ووڈ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے کیرئیر کی شروعات فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے کی جس کے بعد انہیں متعدد فلموں کی کام کی آفرز ہوئیں۔ آج ان کا بالی ووڈ کی مشہور اور امیر ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے پاس 2 ہزار 460 اسکوائر فٹ پر مشتمل ایک عالیشان اپارٹمنٹ ہے جس کی تعمیر کے لیے انہوں نے 32 کروڑ بھارتی روپے خرچ کیے۔ علاوہ ازیں ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق عالیہ بھٹ کے رینج روور کی خوبصورت برانڈ کی گاڑی موجود ہے جس کی قیمت پاکستانی 2 کروڑ 22 لاکھ سے زائد روپے بنتے ہیں۔

2- ڈپیکا پڈکون

شاہ رخ خان کے ساتھ فلم اوم شانتی اوم کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کرنیوالی دیپیکا پڈوکون آج دنیا بھر میں اپنی شناختی رکھتی ہیں، ٹرپل ایکس، ریٹرن آف زینڈر کیج سے ہالی ووڈ میں انٹری دینے کے بعد وہ اپنی تمام ساتھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ساتھ وہ بالی ووڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں شامل ہوتی ہیں۔ ایک انڈین ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ ڈپیکا پڈکون نیلے رنگ کی آڈی اے 8 ایل کار کی مالک ہیں، جس کی قیمت 1.18 کروڑ روپے ہے۔

3-شہریار منور

پاکستان کے دلکش اداکار شہریار منور کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ ایک بہترین اداکار و ماڈل ہیں۔ شہریار منور شروعات سے ہی شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے کے خواہشمند تھے کیونکہ اداکاری ان کا ہمیشہ سے ہی شوق تھا۔ حالانکہ شہریار منور معاشیات میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ شہریار کے والد منور عالم صدیقی پاک فضائیہ کے ائیر کموڈور (ریٹائرڈ) پائلٹ تھے۔ تاہم اداکار شہریار منور نے یہاں تک پہنچنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔ ان کا شمار پاکستان کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں کیا جاتا ہے۔

4- سروت گیلانی

اداکارہ ثروت گیلانی بھی ایک امیر اور تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ثروت گیلانی کے والد ماضی میں افواج پاکستان میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور اس کے بعد وہ پاک عرب ریفائنری میں ایک اہم عہدے پر فائز رہے۔ علاوہ ازیں اداکارہ کے والد نے پی آئی اے اور پارکو کمپنی میں بھی ملازمت کی۔ ثروت کی والدہ ایک ماہر تعلیم تھیں۔ اس کے علاوہ سروت گیلانی کے ماموں اور دادا ہندوستان میں نواب تھے اور تقسیم کے وقت انہوں نے 27 دیہات چھوڑ کر پاکستان آگئےتھے۔ سبھی جانتے ہیں کہ ثروت گیلانی ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کے لئے اسپیشل اولمپکس کی سفیر بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More