اکلوتی بیٹی کو کھونے کے بعد خاتون کے گھر 57 سال کی عمر میں بیٹے کی پیدائش۔۔ جانیں ماں اور بچہ کیسے ہیں؟

ہماری ویب  |  Apr 02, 2021

کہتے ہیں کہ قدرت جب مہربان ہوتی ہے تو پھر دیر نہیں لگتی ایسا ہی کچھ امریکی خاتون باربرا ہیگنس کے ساتھ ہوا۔

باربرا ہیگنس کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو کہ 57 سال کی عمر میں ماں بنیں، یہ بات یوں تو کافی ناممکن لگتی ہے کیونکہ سائنس کے مطابق خواتین کو 35 سال کے بعد ماں بننے میں مشکلات پیش آتی ہیں، جبکہ آج کل خواتین آئی وی ایف اور سروگیسی جیسی تکنیک کا استعمال کر کے بھی ماں بن رہی ہیں۔

باربرا ہیگنس نے 57 سال کی عمر میں دوسرے بچہ کو جنم دیا ہے۔ پانچ سال پہلے باربرا اپنی اکلوتی بیٹی مالی کو کھو چکی ہیں جس کی موت کے بعد وہ کافی افسردہ ہو گئی تھیں۔ اس کی موت کے بعد باربرا ہمیشہ اپنا ایک بچہ چاہتی تھیں اور 20 مارچ 2021 کو آخر کار ان کی سونی گود پھر سے آباد ہوگئی۔

باربرا نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے این بی سی بوسٹن کو بتایا کہ مجھے کئی مرتبہ ایسے خواب آنے لگے تھے کہ میں ایک بچہ پیدا کرنا چاہتی ہوں، اتنی عمر میں یہ تھوڑا پاگل پن ہے اور پھر خیال آیا کہ یہ ٹھیک ہے۔

تاہم باربرا نے 57 سال کی عمر میں ماں بننے کیلئے شوہر کینی بانہاف کے ساتھ آئی وی ایف علاج کا سہارا لیا اور وہ اپنی کوشش میں کامیاب بھی رہیں۔

باربرا نے انٹرویو میں بتایا کہ میں اپنے خواب کے ساتھ اتنی وابستہ ہوچکی تھی کہ کسی بھی حالت میں اس کو سچ کرنا چاہتی تھی اور میں نے ذہن میں بیٹھا لیا تھا کہ مجھے ایک بچہ چاہئے۔ میرا خواب سچ ہوگیا اور 65 سالہ میرے شوہر بھی کافی خوش ہیں۔

شوہر وہیں کینی بانہاف نے کہا کہ ہم نے نہ صرف عمر بلکہ سماجی برائیوں کو بھی ہرا دیا ہے۔ مجھے اپنی بیوی پر فخر ہے حالانکہ وہ مستقبل کیلئے تھوڑی فکر مند ہیں۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More