لڑکا اور لڑکی کی عمر میں کتنا فرق ہونا چائیے؟ جانیں شادی سے پہلے عمر میں چھپے وہ راز جس کی مدد سے آپ اپنی شادی کامیاب بنا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Apr 03, 2021

شادی ایک ایسا رشتہ ہے جو نہ صرف دو لوگوں کو جوڑتا ہے بلکہ دو خاندانوں کا میل ہوتا ہے۔ ایسے میں لڑکے اور لڑکی دونوں کے گھر والوں کی یہ کوشش رہتی ہے کہ کسی بھی جانب سے کسی قسم کی بدمزگی نہ ہو۔

لڑکے اور لڑکی کی عمر کے حوالے سے کئی لوگ یہ سوالات کرتے ہیں کہ آخر کتنا فرق ہو جو ان دونوں کی ازدواجی زندگی کی کامیابی کی ضمانت ہو۔

ویسے تو عمروں سے فرق نہیں پڑنا چاہیے لیکن امریکا کی ایمیری یونیورسٹی کے محققین نے اس بارے میں دلچسپ تحقیق کی ہے جس میں بتایا گیا کہ شادی شدہ جوڑے کی عمر میں کتنا فرق ان کے رشتے کو کامیاب یا ناکام بنانے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

محققین نے ان سب کے درمیان دلچسپ تعلق دریافت کیا اور وہ یہ تھا کہ عمر کا فرق جتنا زیادہ بڑھتا گیا، شادی کی ناکامی کا خطرہ بھی اتنا ہی بڑھ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ جن جوڑوں کی عمروں میں فرق بہت زیادہ ہوتا ہے تو ان کے خیالات بھی کافی مختلف اور دلچسپیاں اور مقاصد بھی متضاد ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ اگر جوڑے کی عمر میں 5 سال سے زیادہ کا فرق ہو تو ایک دوسرے سے لڑائیاں یا علیحدگی کا خطرہ 18 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

اگر عمر کا فرق 10 سال ہو تو یہ خطرہ 30 فیصد تک پہنچ جاتا ہے جبکہ 20 سال سے زیادہ کے فرق پر سب کچھ منفی ہی سمجھا جاسکتا ہے کیونکہ یہ خطرہ 95 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح اگر جوڑے کے درمیان تعلیمی فرق بھی بہت زیادہ ہو تو بھی ایک دوسرے سے علیحدگی کا امکان 43 فیصد ہوتا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مثالی عمر کا فرق کونسا ہے؟

تو اس کا جواب محققین کے مطابق ہم عمر جوڑے زیادہ مثالی ہوتے ہیں جبکہ ایک سے 3 سال کا فرق والے جوڑے بھی کامیاب ہوتے ہیں۔

آپ کی اِس حوالے سے کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More