مجھے تو اب بچپن کی تصویر دیکھ کر ہنسی ہی آجاتی ہے ۔۔ یہ کن مشہور شخصیات کی بچپن کی تصویر ہے؟ پہچاننا نہایت مشکل

ہماری ویب  |  Apr 03, 2021

بچپن کی یادیں، باتیں اور تصاویر جب بھی نظروں کے سامنے آتی ہیں، چہروں پر مسکراہٹ چھوڑ جاتی ہیں۔ پُرانی تصاویروں میں چاہے واضح چہرے نظر نہ آئیں، مگر دیکھ کر ایک الگ ہی سکون محسوس ہوتا ہے۔ کچھ ایسی ہی ان مشہور شخصٰیات کی تصاویر بھی ہیں، جن کو دیکھ کر آپ کو بھی اپنا بچپن یا د آجا ئے۔

٭ رنبیر کپور:

بھارتی اداکار رنبیر کپور اپنے بچپن میں معصوم اور صحت مند نظر آتے تھے، انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے بچپن سے متعلق کہا تھا کہ: '' میری شکل دیکھ کر لوگوں کو ترس آ جاتا تھا، جبکہ میں سب شرارتیں کیا کرتا تھا، جن پر کسی کو یقین بھی نہیں آتا تھا۔''

٭ کترینہ کیف:

کترینہ کیف کی چند پُرانی تصاویر انسٹاگرام پر حآل ہی میں شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھ کر آپ کو واضح نظر آئے گا کہ ان کا بچپن بہت حسین تھا۔ کترینہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ: '' مجھے تو بچپن کی تصویر دیکھ کر ہنسی ہی آ جاتی ہے، ایسا لگتا ہی نہیں کہ میں اتنی پیاری تھی۔''

٭ ویرات کوہلی:

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی 4 پُرانی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں، ان کی جوانی سے اب تک کی تصاویریں حال کی تصاویر سے بلکل منفرد ہیں۔

٭ ریتیش دیشمکھ:

بھارتی اداکار ریتیش دیشمکھ بچپن سے ہی شرارتی ہیں، ان کی والدہ نے ایک پروگرام میں بتایا تھا کہ، یہ پڑھائی میں بہت ذہین تھے، مگر مسئلہ یہ تھا کہ ریتیش پڑھنے میں دل نہیں لگاتا تھا، ہر وقت کھیلنے کے لئے پڑھائی سے بھاگتا تھا، میں نے اس کو بہت مارا پیٹا ہے، اور پھر جوانی میں آ کر بھی اس نے تنگ کرنا نہیں چھوڑا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More