پرندے سونے کے بعد درخت سے کیوں نہیں گرتے؟ وجہ ایسی جو آپ کو بھی سوچنے پر مجبور کر دے

ہماری ویب  |  Apr 03, 2021

پرندوں سے متعلق اکثر کئی دلچسپ اور معلوماتی خبریں سننے کو ملتی ہیں وہیں اِن جانداروں کے حوالے سے ایک اہم سوال سب کے ذہنوں میں گردش کرتا ہے کہ آخر پرندے سونے کے بعد درخت سے گرتے کیوں نہیں ہیں، کیا آپ نے کبھی اس بات کی وجہ جاننے کی کوشش کی ہے؟

اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

آپ نے کبھی نہ کبھی چھوٹے بچوں میں یہ مشاہدہ ضرور کیا ہوگا کہ وہ جب آپ کے ساتھ کہیں جاتے ہیں تو آپ کی انگلی کو مضبوطی سے پکڑ لیتے ہیں اور چھوڑتے نہیں ۔ یہ ایک reflex ہے یعنی پٹھے خود بخود اس طرح کھنچ جاتے ہیں کہ بچے کی گرفت انگلی پر مضبوط ہوتی ہے۔ اور انہوں نے پٹھوں کو ڈھیلا کرنا یا یعنی relax کرنا صحیح طریقے سے اس عمر میں نہیں سیکھا ہوتا، اس لیے انگلی نہیں چھوڑ سکتے۔

لیکن پرندوں میں اس سے ملتا جلتا reflex ساری عمر موجودرہتا ہے ۔ وہ جب درخت کی شاخ پر بیٹھتے ہیں تو ان کے پنجے کے پٹھے سخت ہو کر ان کی گرفت مضبوط کر دیتے ہیں ۔ اور سوتے ہوئے وہ ان پٹھوں کو ڈھیلا نہیں کرپاتے، اس لیے شاخ ان کے پنجوں کی گرفت میں رہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ سونے کے بعد درخت سے کبھی نہیں گرتے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More