ڈاکٹر، ڈرائیور یا پھر کچرا اٹھانے والا۔۔ 5 رونگٹے کھڑے کر دینے والی تصاویر اور ان کی حقیقت جو آپ کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیں گی

ہماری ویب  |  Apr 03, 2021

آپ نے وہ کہاوت تو ضرور سنی ہو گی کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور، دکھانے کے اور۔ جی ہاں! بعض اوقات جو چیزیں دکھ رہی ہوتی ہیں، حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔

روزمرہ زندگی میں ہم ایسی کئی چیزیں دیکھتے ہیں جو ہمیں سیدھی سادھی اور بہت اچھی دکھائی دے رہی ہوتی ہیں لیکن اس کے پیچھے ایک گہرا سچ پوشیدہ ہوتا ہے۔

آج بھی ہم آپ کے لیے یہ دلچسپ آرٹیکل لائے ہیں جس میں لوگوں کی جاب کے حوالے سے آپ کو تصاویر دکھائیں گے۔ لوگ یہ خیال کر رہے ہوتے ہیں کہ فلانے کی جاب اے سی میں ہے تو وہ سکون میں ہو گا، یا کچرا اٹھانے والے کی جاب آسان ہو گی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ نوکری کسی شخص کی آسان نہیں ہوتی۔

ایک ڈاکٹر کا یہ ہاتھ

یہ تصویر گزشتہ برس کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔ یہ ایک ڈاکٹر کے ہاتھ کی تصویر ہے۔ مریضوں کے علاج کے دوران اس نے میڈیکل دستانے پہن رکھے تھے اور جب مستقل دس گھنٹے یہ پہنے رہنے کے بعد اتارے تو اس ڈاکٹر کا ہاتھ ایسے دکھائی دیا جس نے کئی لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔

یہ انوکھی تصویر

کیا آپ نے تصویر میں موجود اس چیز کو پہچانا؟ یہ تصویر اسٹیپلر کی پنوں کی ہے۔ ایک صارف کی جانب سے یہ تصویر شئیر کی گئی اور بتایا گیا کہ یہ وہ پنیں ہیں جو میں نے ایک سال کے دوران اپنی جاب پر مختلف کاغذات میں سے نکالیں۔

جھاڑو کی یہ تصویر

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے یہ تصویر شئیر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جھاڑو موجود ہے۔ کیپشن میں تحریر تھا کہ میں ایک ریسٹورنٹ میں جاب کرتا ہوں اور یہ ہماری جھاڑو ہے۔ میرے باس کہتے ہیں کہ یہ جھاڑو تبدیل کرنا انتہائی مہنگا ثابت ہو گا لہٰذا اسی سے کام چلاؤ۔ جھاڑو کی حالت دیکھی جا سکتی ہے کس قدر ناقص ہے۔

کچرا اٹھانے والے کا ہاتھ

یہ تصویر ایک کچرا اٹھانے والے کی ہے جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح اس کا ہاتھ زخمی ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں اس کچرے والے نے لکھا کہ اپنے کچرے والے کے ساتھ احتیاط اور اچھے رویے سے پیش آئیں۔ یہ میرا ہاتھ ہے اور یہ چوٹ اس وقت لگی جب میں بارش اور 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے موسم میں کام کر رہا تھا۔

فریزر میں کام کرنے والا یہ شخص

اس شخص نے یہ تصویر شئیر کی اور بتایا کہ وہ روز 25° فارن ہائٹ پر فریزر میں میں کام کرتا ہے۔ جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنا مشکل ہے۔

آپ کی اِس حوالے سے کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More