لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی نازیہ حسن سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں۔۔ دیکھیں آپ بھی ایک خوبصورت ویڈیو جو ان کی یاد تازہ کر دے گی

ہماری ویب  |  Apr 03, 2021

پاکستان کی پاپ گلوکارہ اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی نازیہ حسن کی56ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ اس موقع پر گلوکارہ کے ایک یادگار انٹرویو کی ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں نازیہ حسن بطور مہمان اور انور مقصود بطور میزبان دکھائی دے رہے ہیں۔

اس کلپ میں نازیہ حسن کے شائستہ لہجے کو باخوبی سنا جا سکتا ہے۔

نازیہ حسن 1980میں پندرہ سال کی عمر میں اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گایا جسکے بعد 1981 میں ریلیز ہونے والے نازیہ حسن کے پہلے البم ‘‘ڈسکو دیوانے‘‘ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

یاد رہے نازیہ حسن محض35 برس کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر13 اگست سال 2000 کو اس جہان سے رخصت ہو گئیں۔

تاہم لیک ان کی سریلی آواز اور مسکراتا چہرہ پرستاروں میں آج بھی مقبول ہے انہیں 2002 میں حکومت پاکستان کی طرف سے بعدازوفات پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

آپ کی اِس حوالے سے کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More