بیٹے نے منہ چِڑایا تو ماں نے دی کڑی سزا ۔۔وہ وقت جب شاہی خاندان کے بچوں کو اصول توڑنے پر سزائیں ملیں

ہماری ویب  |  Apr 03, 2021

بچے من کے سچے ہوتے ہیں، مگر جب وہ شرارتیں کرنے پر آ جائیں تو وہ کسی کی نہیں سنتے، چاہے وہ کسی عام انسان کی اولاد ہوں یا پھر شاہی خاندان کے رہنے والے ہوں، موڈ بگڑ جائے تو بس ماں باپ کو اپنے آگے پیچھے گھماتے ہیں۔ ایسے ہی شاہی خاندان کے بچے ہیں۔ جو بھری محفلوں میں اپنے والدین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں، مگر سب سے زیادہ حیران ہونے والی بات یہ ہے کہ ان کو سخت سزائیں بھی ملتی ہیں۔

شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے 3 بچے ہیں اور تینوں اتنے شرارتی ہیں کہ والدین کو شرمندہ کر دیتے ہیں۔ ملکہ الزبتھ کی 90 سالگرہ کے موقع پرآپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے شہزادے جیورج غصے میں ہاتھوں کو والدہ کی طرف کیئے ہوئے ہیں، جوکہ شاہی اصولوں کے خلاف ہے۔ اس بات پر شہزادے جیورج کو والدہ کیٹ کی جانب سے 2 دن تک بات نہ کرنے کی سزا ملی تھی۔

لیڈی ڈیانا کی گود میں موجود پرنس ہیری ہیں جو زبان چڑا رہے ہیں، پرنس ہیری کو زبان چڑاتے ہوئے اکثر مواقعوں پر دیکھا گیا ہے۔ جس پر لیڈی ڈیانا نے ان کو 2 دن تک کمرے میں بند رکھا تھا اور دادی الزبتھ نے دوسرے دن رات میں ہیری کی پسند کا کھانا بھجوا کر کمرے سے باہرنکالا تھا۔

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے شہزادے جیورج نے منہ بنایا ہوا ہے، کیونکہ ان کو فوجی دستے کی پرفارمنس نہیں دیکھنی تھی،مگر والد پرنس ولیم ان کو منا رہے ہیں، اس تقریب کے بعد کیٹ مڈلٹن کی سیکریٹری کے مطابق، شہزادی کیٹ نے بیٹے کو اس کی پسند کا کھانا نہ دینے کی سزا دی تھی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More