میں 2 سال بعد اِس عام ٹرین سے سفر کر رہی ہوں اور۔۔ وہ 5 مشہور اداکار کون ہیں جنہوں نے ٹرین پر سفر کیا؟

ہماری ویب  |  Apr 05, 2021

پاکستانی شوبز ستارے باخوبی یہ بات جانتے ہیں کہ اپنے مداحوں کا دل کیسے جیتا جاتا ہے اسی لیے وہ اکثر و بیشتر اپنی روز مرہ روٹین کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔

تاہم آج ہم آپ کو ان اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہیں ٹرین میں سفر کرنا انتہائی پسند ہے اور وہ سفر کر بھی چکے ہیں۔

سونیا حسین

پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین یقیناً کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ سونیا کی انسٹاگرام پروفائل کو دیکھا جائے تو یہ اداکارہ کی دلکش اور انوکھی تصاویر سے بھری پڑی ہے۔ 2019 میں اداکارہ نے ٹرین کا سفر کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔ سونیا کے مطابق انہیں لوکل ٹرین میں سفر کرنا انتہائی پسند ہے۔


انیل کپور

بھارت کے سپر اسٹار انیل کپور کو بھی ٹرین میں سفر کرتے دیکھا گیا۔ بالی ووڈ کو کئی شاندار اور بلاک بسٹر فلمیں دینے والے منجھے ہوئے اداکار انیل کپور کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہوئی تھیں۔

حرا مانی

مایہ ناز اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ٹرین کا سفر کیا جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں 2 سال بعد اِس عام ٹرین سے سفر کر رہی ہوں اور مجھے ٹرین کا سفر بے حد پسند ہے۔

رنبیر کپور

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور بھی ٹرین کا سفر کر چکے ہیں۔ ان کی یہ تصویر وائرل ہوئی جس میں اداکار کو ٹرین میں بیٹھے باخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

امیتابھ بچن

بھارتی فلموں اور بالی ووڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن کا شمار بھی ان ہی اداکاروں میں ہوتا ہے جو ٹرین یعنی ریل گاڑی میں سفر کر چکے ہیں۔

٭ آپ کی اس حوالے سے کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے ضرور بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More